Ticker

6/recent/ticker-posts

بھونگ: یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت کی جیت ہے، اکرم دشتی سینٸر ناٸب صدر پی پی پی روجھان

Bhong: Yousuf Raza Gilani's victory is victory of democracy, Akram Dashti Senior Vice President PPP Rojhan

بھونگ(وکرم دیپال)یونین کونسل کچہ رازی کے سابق کونسلر و سینئر نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل روجھان محمد اکرم دشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں اسلام آباد کے جنرل سیٹ پر سابق وزیر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت کی جیت ہے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کی جیت نے ثابت کردیا کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کا اعتماد کھوچکے ہیں اخلاقی طور پر انہیں فوری طور پر مستعفی ہوکر اعتمادی ووٹ لینے چاہیں,ملک میں ہوشربا مہنگائی، لاقانونیت، اقربا پروری،بے روزگاری نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں : چولستان جیپ ریلی اور ضلعی انتظامیہ

جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا چاہتا ہے تحریک انصاف کی حکومت الیکشن سے قبل ہی قوم کو سبز باغ دکھا کر اقتدار کے تخت تک پہنچ گٸی مگر اب اپنے وعدوں کے برعکس چل رہی ہے پاکستانی قوم کی نگاہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو پر پڑی ہوئی ہیں مسقبل قریب میں آنے والے الیکشن میں انکی جماعت بھاری اکثریت سے جیت کر ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی اس موقع پر کچہ رازی کے صدر محمدمراد دشتی اور منیر احمد دشتی بھی موجود تھے


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent