Khanewal: Student child sexual abuse revealed
خانیوال(مدثر عباس) پیرووال میں جنسی سیکس سکینڈل کا انکشاف،4 اوباش افرادکی گن پوائنٹ پر14 سالہ8 ویں کلاس کا طالب علم اغواء کرکے اجتماعی زیادتی،وڈیو بناکرانٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی۔پولیس تھانہ صدر خانیوال نے زیادتی کا شکار بچے کے والد کی مدعیت میں 4 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 377۔367-Aت پ مقدمہ درج کر لیا۔زیادتی کے شکارمظلوم بچے کے والد محمد اصغرجٹ ٹینڈا نے میڈیا کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان، ڈی پی او خانیوال سے ملزمان سمیت پورے گینگ کو بے نقاب کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق کالونی نمبر 3 خانیوال کے رہائشی محمد اصغر جٹ ٹینڈا نے پولیس تھانہ صدر خانیوال میں مقدمہ نمبری 8/21زیر دفعہ 377۔367-Aت پ مقدمہ درج کراتے ہوئے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ میرا بیٹا محمد عبداللہ بعمر 14سال آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے۔گزشتہ دنوں مورخہ 09/03/2021کورات 9:00 بجے پیرووال ہوٹل پر اپنے دوستوں عرفان قیصراورمحمد افضل کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ٹول پلازہ کراس کرتے ہی 3موٹرسائیکل سوار5 مسلح 30بور پسٹل آگئے اور زبردستی روک کرمیرے بیٹے عبداللہ کو عبدالرحمٰن ولد عامر جاوید قوم گل جٹ۔ شاہ زیب عرف شیری ولدنامعلوم قوم جھنڈیر،احمر جٹ ولد لیاقت جٹ،نعیم ولد اقبال قوم گڈگورو دیگرز دو نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر بٹھالیا جناح کالونی پیرووال میں نعیم گڈگور کی بھینسوں والے بھانہ میں لے گئے۔وہاں پر مذکورہ بالا چاروں افراد نے باری باری جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے کر میرے بیٹے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس دوران ایک شخص موبائل پر زیادتی کی وڈیو بناتا رہا۔اور دھمکیاں دیتا رہا کہ اگر پولیس کو بتایا تو یہ وڈیو
0 Comments