Ticker

6/recent/ticker-posts

نابالغ بچوں کی ڈرائیونگ،حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،سید ندیم جعفری

Driving of minors, increase in accidents and loss of precious lives is a matter of concern for us: Syed Nadeem Jafri

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی)اگر ہم نے اپنی نئی نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ڈرائیونگ کے اصولوں و قوانین وضابطوں سے روشناس نہ کروایا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ روزبروز حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ ہم سب پر فرض ہے کہ کم عمر نالغ بچوں کو گاڑی و موٹر سائیکل چلانے سے روکیں جبکہ بالغ بچوں کو مکمل تربیت کے بغیر گاڑی وغیرہ نہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سید ندیم جعفری سرپرست الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے ادارہ کی جانب سے "جدید فری ڈرائیونگ ٹریئنگ سنٹر" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر سے شخصیات جن میں سلمان احمد قریشی، رانا عرفان علی، طارق سہیل، حاجی محمد امین، مشتاق احمد بھٹی، چوہدری عمران خوشی، خان عبدالجبار خان، ڈاکٹر عامر علی ، میاں محمد وسیم طاہر، راجہ عابد حسین، رانا ذوالفقار علی، عبدالمالک، محمد سلیم جوئیہ، راجہ متین احمد، پروفیسر شفیق نیر، علی حسنین، ذریاب ندیم جعفری، رانا وسیم جوئیہ، قربان علی ایڈووکیٹ ، نوید اللہ، ارسلان خالد، سرفراز علی، ودیگر شخصیات شامل تھیں

یہ بھی پڑھیں : انفارمیشن ٹیکنالوجی تعلیم کے ساتھ طلباء کےلیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے: پروفیسر زکریا

اس موقع پر معروف کالم نگار، اینکر پرسن، اونیسٹ گروپ آف جرنلسٹ اوکاڑہ کے صدر سلمان احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نابالغ بچوں کو گاڑی و موٹر سائیکل دینا خطرے کی گھنٹی بجانے کے مترداف ہے۔ بچوں کو بغیر تربیت کے گاڑی وغیرہ دینے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ خوبصورت اور اچھے معاشرے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اس موقع پر معروف سماجی شخصیت حاجی محمد امین نے کہا کہ سب سے پہلے ان بچوں کا ڈیٹا مرتب کیا جاے ۔ پھر انکے والدین سے ملاقات کی جائے۔ جبکہ اس سلسلے میں ڈور ٹو ڈور کمپین کی جاے۔ معروف صحافی و صدر میڈیا فورم خان عبدالجبار خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ٹریفک کے حوالے سے شعور بیدار کرنے، اور اس پروجیکٹ میں شہریوں ، تاجران ، سول سوسائٹی کو بھی شامل کیا جائے۔ تلکہ سب مل کر معاشرے کی بہتری میں اپنا اپنا کردار ادا کرسکیں
اس موقع پر معروف ادیب و شاعر و مقرر پروفیسر شفیق نیر نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنا فرض ادا کرکے اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ معروف سماجی و صحافتی شخصیت چوہدری عمران خوشی نے کہا کہ کم عمری میں ڈرائیونگ بہت بڑے حادثات کا سبب بنتا ہے والدین اپنے بچوں کو گاڑی و موٹر سائیکل نہ دیں۔ کیونکہ اکثر ان کو ون ویلنگ کرتے دکھا جاتا ہے۔ جو حادثات کا شکار پوکر اپنی قیمتی جانوں کا ضیاع کرتے ہیں۔ معروف ریڈیو ہوسٹ راجہ متین نے کہا کہ انسانیت کا تقاضہ ہی انسانیت کی خدمت ہے۔اس پروجیکٹ سے ہماری نئی نسل کو جدید ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ شعور بیدار ہوگا۔ ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما میاں محمد وسیم طاہر نے کہا کہ ایک عرصہ قبل پروفیکٹ ڈرائیونگ سنٹر کے ذریعے انٹرنیشنل ڈرائیونگ کورس کروائے گئے
اس پروجیکٹ میں ھم شانہ بشانہ ہونگے۔ اس موقع پر استاد عبدالمالک نے ہر گلی محلے، چوک ، چوراہے ، ریلوے پھاٹک ، مرکزی شاہراہوں پر لائنگ کرنے اور باقاعدہ وہاں پر کھڑے ہوکر راہنمائی کرنے کا مشورہ دیا ، اس موقع پر ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ عابد حسین نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد اپنے معاشرے میں بہتری لانا ھے۔ اور یہ اسی وقت ممکن ھے جب ھم ایسے بچوں کے والدین کو قائل کرنے میں کامیاب ہونگے۔ نئی نسل کی سوچ بدلے بغیر ہم اس مقصد میں کامیاب نہیں ھوسکتی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر علی نے اس پروجیکٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ شعور بیدار کو فعال کرنے کے حوالے سے بذریعہ پمفلٹ ، اشہتار، فلکیس ، بینرز ، پلے کارڈز تشہیر کرنے کی تجاویز پیش کیں

یہ بھی پڑھیں: ایس ایم آر گروپ ملتان میں کال ایجنٹ،سیلز اینڈ ریکوری آفیسر کے لئے نوکریاں

Driving of minors, increase in accidents and loss of precious lives is a matter of concern for us: Syed Nadeem Jafri

Okara (Nation of Pakistan News Online, Javed Rahi) History will not forgive us if we do not adapt our new generation to modern requirements and make them aware of the principles and rules of driving. The daily increase in accidents and loss of precious lives is a matter of concern for us. It is the duty of all of us to stop underage children from driving cars and motorbikes while adult children should not be given cars etc. without full training. These views were expressed by Syed Nadeem Jafari, Patron of Khidmat Welfare Council, Renala Khurd while addressing the inaugural function of "Modern Free Driving Training Center" organized by the organization. On this occasion, personalities from all over the district including Salman Ahmed Qureshi, Rana Irfan Ali, Tariq Sohail, Haji Muhammad Amin, Mushtaq Ahmed Bhatti, Chaudhry Imran Khoshi, Khan Abdul Jabbar Khan, Dr Amir Ali, Mian Muhammad Wasim Tahir, Raja Abid Hussain, Rana Zulfiqar Ali, Abdul Malik, Muhammad Saleem Joya, Raja Matin Ahmed, Prof. Shafiq Nair, Ali Hasnain, Zariab Nadeem Jafari, Rana Wasim Joya, Qurban Ali Advocate, Naveedullah, Arsalan Khalid, Sarfraz Ali and other personalities were present.Speaking on the occasion, well-known columnist, anchor person, President of Honest Group of Journalists Okara Salman Ahmad Qureshi said that giving cars and motorcycles to minors is tantamount to sounding the alarm. Strongly opposed to giving untrained vehicles to children, he appealed to the parents to play their key role for a beautiful and good society. On this occasion, Haji Mohammad Amin, a well-known social figure, said that the data of these children should be compiled first. Then meet their parents. While door to door campaign should be done in this regard. Speaking on the occasion, renowned journalist and President Media Forum Khan Abdul Jabbar Khan said that the youth should be made aware about traffic and citizens, businessmen and civil society should also be involved in this project. Together they can play their part in the betterment of the society.On this occasion, renowned writer, poet and orator Prof. Shafiq Nayyar said that we as a nation need to fulfill our duty to adorn our new generation with education as well as focus on training. Leading social and journalistic personality Chaudhry Imran Khoshi said that driving at an early age causes serious accidents. Parents should not give cars and motorcycles to their children. Because they are often seen doing one-wheeling. Those who are victims of accidental poker lose their precious lives. Leading radio host Raja Matin said that the need of humanity is the service of humanity. This project will awaken the consciousness of our new generation along with modern driving. Mian Muhammad Waseem Tahir, central leader of the Human Rights Protection Patriotic Organization of Pakistan, said that international driving courses were recently conducted through the Profit Driving Center.We will be side by side in this project. On this occasion, Ustad Abdul Malik advised to line up at every street neighborhood, square, intersection, railway gate, main highways and to stand there regularly to guide. On this occasion, Raja Abid Hussain, Central Leader of Human Rights Protection Patriotic Organization of Pakistan "Our main goal is to improve our society," he said. And this is possible only when we succeed in convincing the parents of such children. We cannot achieve this without changing the mindset of the new generation. On this occasion, Dr. Amir Ali suggested to play his role in this project as well as to promote awareness through pamphlets, advertisements, flakes, banners, placards.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent