Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں آنکھ دیکھنے کی تعبیر

The meaning of seeing the eye in a dream

آنکھ اپنی ہتھیلی پر دیکھںا: مال و دولت حاصل ہوگا عیش و عشرت ہوگا آرام سے زندگی بسر کرے گا

آنکھ اندھی ہونا: نصف دین یا نصف مال یا نصف جسم کو نقصان ہوگا

آنکھ کے درد سے مردہ روتا دیکھنا: اس نے دنیا میں عورتوں پر نظر بد کی ہے اس کی بابت اس سے سوال ہوگا

آنکھ دیکھنا: صاحب نظر عقلمند اور بزرگ دین ہوگا

آنکھ سونے کی دیکھنا: آنکھوں کا سونا ہونا بینائی ختم ہونے کی دلیل ہے

آنکھ کی ابرو دیکھنا: دینی و دنیاوی وجاہت اور حسن و خوبصورتی کی دلیل ہے

آنکھ لوہے کی دیکھنا: آنکھ کا پردہ پھٹے گا اس کا نقصان ہوگا

آنکھ میں سفیدی دیکھںا: غم میں مبتلا ہوگا جس قدرسفیدی زیادی دیکھے گا اسی قدر پریشانی ہوگی اور نیک بخت ہوگا

آنکھ نکالتے دیکھنا: دکھ اٹھائے گا راحت چھٹ جائے گی تکلیف میں مبتلا ہوگا

آنکھوں میں سرمہ لگانا: دین پر عامل ہونے کی دلیل ہے نیک لوگوں میں شمار ہوگا

آنکھیں جسم پر زیادہ دیکھںا: علم میں ترقی ہوگی ہر دل عزیز ہوگا مشہور عام ہوگا نیک نام ہوگا

آنکھیں دونوں اندھی ہونا دیکھنا: تمام دین یا مال ضائع ہوگا فرزند کی موت ہوگی

آنکھیں روشن دیکھنا: کسی بزرگ سے فیض حاصل ہوگا متقی پرہیز گار ہوگا آخرت نیک ہوگی

یہ بھی پڑھیں : خواب میں آنسو دیکھنے کی تعبیر


یہ بھی پڑھیں: ہم وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں کےلیے تیار کر رہے ہیں:ڈاکٹر خالد سلیم 


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent