Farewell ceremony in honor of Chief Justice Lahore High Court Justice Muhammad Qasim postponed on June 18
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، خرم لغاری)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے نائب صدر جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے ساتھی وکلاء میاں مشتاق احمد بھٹی، چودھری افتخار علی جوسن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت بنچ اور بار کے درمیان ہم آہنگی اور مثالی تعلقات کو فروغ دینے کی سوچ پر عمل پیرا ہے. انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے جوڈیشری کے بنیادی تمام سٹک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار دیانتداری سے بھر پور طریقے سے ادا کرنا ہوگا
جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے بتایا کہ 18جون کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم کے اعزاز میں دی جانے والی الواعی تقریب ان کی اہم ترین مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے. اب یہ تقریب 21جون کوساڑھے آٹھ بجے رات ہائیکورٹ بنچ بہاول پور کے سبزہ زار میں منعقد کی جائے گی. مدعو کیے گئے تمام معزز مہمانوں کو بذریعہ میسج اور فون نئی تاریخ اور شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے.نائب صدر جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے مزید کہا کہ وسیب اور جوڈیشری کی شاندار روایات کے مطابق چیف جسٹس جناب جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں بہاول پور میں بھر پور اور یادگار تقریب ہوگی
0 Comments