Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں بادشاہ دیکھنے کی تعبیر

The interpretation of seeing a king in a dream

بادشاہ سے خط پانا: چٹھی کھول کر پڑھے تو کیر و برکت پائے اگر نہ پڑھے تو رنج و غم پائے گا

بادشاہ سے گفتگو کرنا: بلند مرتبہ پائے گا عزت و مرتبہ حاصل ہوگا عیش و آرام حاصل ہوگا

بادشاہ سے لڑنا: فراخی نعمت ہوگی دیکھے کہ بادشاہ پر غالب آیا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہوگی اور مطلب کو پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹا ہے دلیل ہے کہ اس کو قسم دے گا

بادشاہ سے مہر لینا: عزت و مرتبہ پائے گا دیکھے کہ بادشاہ نے رسم کے مطابق مہر لگائی ہے دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور مراد کو پہنچے گا

بادشاہ ظالم دیکھنا: خواب میں ظالم بادشاہ دیکھنا خوشی اور مسرت ہے جو انہیں اس مال کی حفاظت اور آبادیوں کے بسنے کی صورت میں حاصل ہورہی ہے

باشاہ عیسائی دیکھنا: دنیا میں امن قائم ہوگا مگر دین خراب ہوجائے گا

بادشاہ کا تاج دیکھنا: بادشاہ کا تاج کا سر سے گرجانا یا چھن جانا اس کی حکومت کے ختم ہونے کی علامت ہے

بادشاہ کا مسجد گاؤں یا شہر جانا: دیکھے کہ بادشاہ سرائے یا مسجد یا کسی شہر یا کسی گاؤں کو گیا ہے دلیل ہے کہ اس جگہ رنج اور مصیبت پہنچے گی

بادشاہ کا نوکر ہونا: بادشاہ سے ذلت اٹھائے گا مصیبت میں پڑے گا

بادشاہ کو بدمزاج دیکھنا: نقصان ہو اندیشہ سے حیران ہوگا صدقہ دے تاکہ بلائے جان دور ہو

بادشاہ کو خندہ رو دیکھنا: عزت و عظمت اور جاہ و دولت ملے گی خوشی نصیب ہوگی

بادشاہ کو دیکھنا: دولت و نعمت پائے گا اختیار و حکومت ہاتھ آئے گی

بادشاہ کو زنا کرتے دیکھنا: ظالم بادشاہ یا حاکم مقرر ہوگا حاکم خود خواب دیکھے تو سخاوت کرے گا

بادشاہ کو غیر جگہ دیکھنا: آفت نازل ہوگی زراعت برباد ہوجائے گی

بادشاہ کو گیند بلا کھیلتے دیکھنا: دشمنوں پر فتح یاب ہوگا عوام کی نظروں میں عزت زیادہ ہوگی حاکم رعایا کے ستاھ کھیلتا دیکھے تو بے عزت و ذلیل ہوگا

بادشاہ کو لڑتے دیکھنا: ارزانی غلہ و زیادتی مال کی دلیل ہے عوام میں امن قائم ہوگا

بادشاہ کو مردہ دیکھنا: ضوابط اور آئین اس ملک میں جاری ہونگے

بادشاہ کے ساتھ سفر کرنا: گھر اور گھروں والوں سے جدا ہوگا ان میں سے کوئی بیمار ہوگا

بادشاہ کے ساتھ کھانا کھانا: درازی عمر و ترقی دولت کا سبب ہے رنج و تکلیف دور ہوگی اور بلند مرتبہ ہوگا عزت حاصل ہوگی

بادشاہ کے سر پر چھتری دیکھنا: حاکم عوام پر رحم دل ہو گا عادل ہوگا خود حاکم کے سر پر چھتری کِیے ہوے ہو تو مصاحب کا درجہ حاصل ہوگا

بادشاہ کے سر پر داغ دیکھنا: بادشاہی کو زوال آئے گا بادشاہ بے آبرو و بدنام ہوگا

بادشاہ گھر سویا دیکھنا: دیکھے کہ حاکم اپنے گھر میں سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ حاکم کو اس کی ضرورت ہوگی اور اس کو کسی کام پر لگائے گا

بادشاہ مسلمان دیکھنا: خیر و برکت حاصل ہوگی ملک میں احکام شرعی جاری ہوگا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بادام دیکھںے کی تعبیر


یہ بھی پڑھیں: مگر مچھ 4 سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent