The crocodile swallowed the 4-year-old girl in front of her mother
سکھر (نیشن آف پاکستان نیوز آن لاٸن) سندھ کے ضلع سکھر میں خونخوار مگر مچھ 4 سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا والد نے بچی کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔
تفصیل کے مطابق سکھر میں صالح پٹ نارا کینال کے کنارے دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں خونخوار مگرمچھ پانی کی تلاش میں بیٹھی چار سالہ بچی کو نگل گیا۔ صالح پٹ نارا کینال کے کنارے بچی اپنی ماں کےساتھ بیٹھی تھی کہ مگرمچھ نے حملہ کردیا جبکہ بچی سعیدہ مہر کی والدہ نے بھاگ کر جان بچائی۔
ننھی سعیدہ کے بے بس والد کا کہنا ہے کہ علاقے میں کھارا پانی ہے، پینے اور استعمال کے لئے میٹھے پانی کی تلاش میں یہاں تک آتے ہیں خدارا کوئی مدد کرے شایدمیری بچی زندہ مل جائے۔ بچی کے گھرمیں کہرام مچا ہوا ہے جبکہ پانی میں مگر مچھوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ خورشید شاہ کاعلاقہ ہے ، کم ازکم میٹھے پانی کی سہولت تو دے دیں
جبکہ ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد مگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔ خیال رہے ناراکینال میں چند ماہ پہلے بھی گیارہ سال کی بچی مگر مچھ کا نوالہ بنی تھی
0 Comments