Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی کو ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار اور محفوظ کیمپس بنانے کےلیے پر عزم ہیں: وائس چانسلرپروفیسر زکریا ذاکر

Okara University is committed to making environmentally sustainable and safe campus: Vice Chancellor Prof. Zakaria Zakir

ہم اوکاڑہ یونیورسٹی کو ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار اور محفوظ کیمپس بنانے کےلیے پرعزم ہیں وائس چانسلرپروفیسر ذکریا ذاکر، ترجمان اوکاڑہ یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں جلد ہی توانائی کے قابل تجدید ذرائع پہ کام شروع کیا جائے گا پروفیسر زکریا ذاکرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید درخت اور پودے اگا کر اور اس خطے کے نباتاتی اور حیاتیاتی وسائل کا تحفظ کر کے اوکاڑہ یونیورسٹی کو ماحولیاتی اعتبار سے ایک پائیدار اور محفوظ کیمپس بنانے کےلیے پر عزم ہیں، ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے فیکلٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سرائیکی فنکاروں کے وفد کی سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ سے ملاقات،صوبہ سرائیکستان مہم میں بھرپورساتھ دینے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں پچپن ایکڑز پہ مشتمل لان اور کھیلوں کے میدان کے علاوہ دو سو سے زائد اقسام کے پودے اور درخت موجود ہیں جو کہ نہ صرف کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کےلیے بھی فائدہ مند ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامی اسٹاف سے اپیل کی کہ وہ حکومت پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے شعبہ باٹنی اور انوائرنمنٹل سائنسز کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کی تحقیق اور اس خطے ماحولیاتی بہتری کےلیے ایک بوٹینیکل گارڈن قائم کریں۔ 

وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں توانائی کے متبادل اور قابل تجدید ذرائع پہ کام شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا تا کہ توانائی کے حصول کےلیے پانی اور کوئلے پہ انحصار کم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مستقبل قریب میں میڈیکل ، انجینئرنگ اور ایگریکلچرل سائنسز کے شعبہ جات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: باز دیکھنے کی تعبیر 

UO to be Environmentally sustainable campus: Dr Zakar

UO to be Environmentally sustainable campus: Dr Zakar

Our objective is to make the University of Okara an environmentally sustainable campus through the plantation of more trees and preservation of the endangered flora and fauna of the region, said the Vice Chancellor, Prof Dr Muhammad Zakria Zakar, while addressing to a faculty meeting.
 He told that the UO had more than 55 acres of lush green lawns and 200 species of plants and trees which add up to the both the beauty as well as climate control. 
He also encouraged the faculty and staff of the university to extensively participate in the Green and Clean Campaign of the Government of Pakistan. He appealed to the Botany and Environmental Sciences departments to establish a botanical garden for the research purposes of the students and ecological sustainability of the region.
The VC vowed to work for the initiation of certain renewable energy projects at the campus in order to minimize the reliance on hydal and coal energy. He also announced to start new disciplines including medical, engineering and agricultural sciences in near future.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent