Ticker

6/recent/ticker-posts

نیشنل کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے چیئرمین تحسین بخاری کا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ظفراقبال سے ٹیلیونک رابطہ،جو ملازمین اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں ادا کرسکتے وہ محکمے سے چلے جائیں محکمے کو انکی بالکل بھی ضرورت نہیں،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ظفراقبال

National Columnist Council of Pakistan Chairman Tehseen Bukhari telephoned Additional IG South Punjab Captain Zafar Iqbal. Zafar Iqbal

رحیم یار خان (نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) نیشنل کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے چیرمین تحسین بخاری کا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کپٹن ظفر اقبال سے ٹیلیونک رابطہ،امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور تھانوں میں عام سائل کو درہیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ۔

تفصیل کے مطابق نیشنل کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے چیئرمین تحسین بخاری نےایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ظفر اقبال کے ساتھ  تفصیلی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں تحسین بخاری نے رحیم یارخان ضلع بھر اور خاص طور پر صادق آباد میں امن و امان کی خطرناک حد تک بگڑتی ہوئی صورتحال سے کیپٹن ظفر اقبال کو آگاہ کیا ۔تحسین بخاری نے انھیں بتایا کہ ایک تو سرعام اور دن دیہاڑے وارداتیں ھو رہی ہیں لوگوں کو جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ رہے ہیں پولیس امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکام نظر آتی ہے۔اس پر ستم یہ کہ ڈاکووں سے لٹ کر جب سائل تھانے جاتا ہے تو پولیس کاروائی کرنے کی بجاے الٹا سائل سے سوال جواب کر کے اسے خوب ذلیل کرتی ہے۔پولیس کی آخری حد تک کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہونیوالی واردات کو تسلیم نا کرتے ہوے متاثرہ شخص کو جھوٹا قرار دے ۔اگر سائل مقدمہ درج کروا بھی لے تو پولیس ریکوری بالکل نہیں کرتی۔تحسین بخاری نے کچھ افسران کیطرف سے سائلین کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوے انھیں بتایا کہ وہ سرکاری کرسی پر بیٹھ کر آنیوالے سائلین سے کس طرح کا ہتک آمیز سلوک کرتے ہیں ۔جس پر کیپٹن ظفر اقبال نے کہا کہ سائلین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کی ہرگز ہرگز اجازت نہیں

یہ بھی پڑھیں : لادی گینگ کا اہم رکن پولیس آپریشن میں ہلاک

ایسےملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں اور نہ ہی محکمہ انہیں برداشت کرے گا ۔امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جو افسران اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے سے قاصر ہیں ان کا احتساب کیا جاے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آپ کے تمام پوائنٹ نوٹ کر لیے ہیں میں آرپی او بہاولپور کے ذمہ لگاتا ہوں کہ وہ اس کو خود مانیٹر کریں اور اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوے امن و امان کی صورتحال کو ہر حال میں بہترسے بہتر بنائیں ۔ جو ملازمین اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں ادا کرسکتے وہ محکمے سے چلے جائیں اور کوئی اور کام ڈھونڈ لیں محکمے کو انکی بالکل بھی ضرورت نہیں ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ میں عنقریب رحیم یار خان کا دورہ بھی کروں گا اور تمام تر صورتحال کا خود جائزہ لوں گا ۔اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئیے ہمیں جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے 

نیشنل کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے چیئرمین تحسین بخاری کا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ظفراقبال سے ٹیلیونک رابطہ،جو ملازمین اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں ادا کرسکتے وہ محکمے سے چلے جائیں اور کوئی اور کام ڈھونڈ لیں محکمے کو انکی بالکل بھی ضرورت نہیں،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ظفراقبال

یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ پرائیویٹ سکریٹری میں نوکریاں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent