Opponents killed two children over a minor altercation
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) مدرسہ میں زیر تعلیم دو کم سن بھائیوں کو قتل کرکے نعشوں کو نہر لوئر باری دوآب میں پھینکے جانے کا معاملہ ریسکیو 1122 نے دوسرے روز ایک بچے کی نعش نہر سے نکال لی دوسرے کی تلاش جاری والدین غم سے نڈھال،علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نہر پر پہنچ گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعہ پر نوٹس آر پی او ساہیوال سے تفصیلات طلب کرلیں
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے رحمان کالونی میں گزشتہ روز ایک لرزہ خیز واقعہ رونما ہوا تھا جس میں محلہ کے دو اوباش نوجوانوں نے معمولی تکرار پر حسنین رضا کے دو بیٹوں نو سالہ طحہ اور تین سالہ علی احمد کو مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرکے گھر واپسی پر راستے سے اغواء کرکے قتل کرکے نہر لوئر باری دوآب میں پھینک دیا تھا پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا جہاں ملزمان نے اعتراف جرم کیا بچوں کی نعشوں کو تلاش کرنے کا عمل کا آج دوسرے روز بھی کیا گیا دونوں بچوں طحہ اور علی احجد کی نعشوں کو تلاش کرلیا گیا جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ دوسرے بچے کی نعش کو تلاش کرنے کے لیے کشتیوں پر سرچ آپریشن کر رہا ہے ڈسٹرکٹ آفیسر
ریسکیو ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر آپریشن کیا جا رہا ہے امید ہے کہ جلد نعشوں کو برآمد کر لیا جائے گا دوسری جانب مقتول بچوں کے گھر قیامت صغریٰ برپا ہے والدین غشی کے دوروں میں مبتلا ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے تفصیلات طلب کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلانے کے احکامات جاری کئے ہیں
Opponents killed two children over a minor altercation
Okara (Nation of Pakistan News Online, Javed Rahi) Two minor brothers studying in a madrassa were killed and their bodies dumped in the Lower Bari Doab. Rescue 1122 recovered the body of a child from the canal the next day. Continuing parents exhausted with grief, a large number of residents of the area reached the canal.
According to details, a horrific incident took place in Rehman Colony area of Okara yesterday in which two obscene youths of the neighborhood took Hasnain Raza's two sons Taha, 9, and Ali Ahmed, 3, home after receiving religious education from the madrassa. Kidnapped on the way back and killed and dumped in the Lower Bari Doab canal. Police arrested the accused with the help of CCTV footage where the accused confessed to the crime. The search for the bodies of the children continued for the second day today. The body of one child Ali Ahmed has been found while the staff of Rescue 1122 is conducting a search operation on the boats to find the body of another child. District Rescue Officer Zafar Iqbal said that the operation is being carried out at different places. It is hoped that the bodies will be recovered soon. On the other hand, doomsday is approaching in the homes of the slain children. Parents are suffering from seizures. Orders have been issued to punish the accused.
0 Comments