Ticker

6/recent/ticker-posts

کرونا ویکسئین سنٹرز پر ماہر سٹاف کے ذریعے ویکسیئن لگائی جا رہی ہے،ترجمان ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

Vaccination is being carried out at Corona Vaccine Centers by expert staff, a spokesman for the District Health Authority said.

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاویدراہی سے) ترجمان ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیواور تحریری خبر کہ اوکاڑہ میں کرونا سنٹر ز پر بے ضابطگیوں کا انکشاف،جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر پر الزامات کو رد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ تما م الزامات بے بنیاد ،من گھڑت اور حقائق کے منا فی ہیں

ضلع اوکاڑہ میں اہل افراد کو نامزد کرونا ویکسئین سنٹرز پر ماہر سٹاف کے ذریعے ویکسیئن لگائی جا رہی ہے جس کا تمام ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے ویکسیئن لگوانے والے تمام اہل افراد کا ریکارڈ ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ ساتھ نادار آفس کو بھی فراہم کیا جاتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام معلومات حکومت کی طرف سے بنائے گئے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ شر پسند عناصر ویکسئین کی اس قومی مہم کو ناکام بنانے اور محکمہ صحت کے افسران و عملہ کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے

یہ بھی پڑھیں: گینش مندر کی بحالی اوراقلیتی ڈے کی تقریب کا انعقاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent