Ticker

6/recent/ticker-posts

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینار

Seminar at Okara University on the occasion of International Youth Day

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے طلباء کو مثبت شہریت ، احساس ذمہ داری اور علم و ہنر سے آراستہ ہونے کی ترغیب دی گئی سیمینار کے بعد ریلی نکالی گئی اور شجر کاری بھی کی گئی۔

طلباء کو مختلف ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں مشغول کرنے کےلیے گرین یوتھ موومنٹ کلب بھی تشکیل دیا گیا اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، فیکلٹی آف لائف سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد واجد اور شعبہ کیمسٹری کے سربراہ ڈاکٹر غلام مصطفی نے شرکاء سے خطاب کیا اورانہیں کلب کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی۔

پاکستان میں آبادی کے تناسب سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان کی چونسٹھ فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور معاشرتی ا قتصادی تبدیلی کے لیے نہایت موزوں صورت حال ہے میں نوجوانوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے قابلیتوں اور اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں پیدا کر کے ملک و قوم کی بہتری کےلیے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا ویکسئین سنٹرز پر ماہر سٹاف کے ذریعے ویکسیئن لگائی جا رہی ہے،ترجمان ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

ڈاکٹر واجد نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے افکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقبال ہمیشہ سے نوجوانوں کی قیادت کے قائل رہے ۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر اپنے آپ کو قیادت کے اس منسب پہ فائز کریں جس کا خواب اقبال نے دیکھا تھا۔

ڈاکٹر مصطفی نے کلب کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے ذریعے طلباء کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے عوام میں شعور پیدا کرنے کےلیے تربیت دی جائے گی تاکہ لوگوں کے اندر ماحول دوست رویے تشکیل دیے جا سکیں اس کے علاوہ طلباء میں تحقیق اور جدت کے رجحانات کو پروان چڑھایا جائے گا۔ طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اور اندسٹری میں روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent