Ticker

6/recent/ticker-posts

گینش مندر کی بحالی اوراقلیتی ڈے کی تقریب کا انعقاد

Restoration of Ganesh Temple and holding of Minority Day celebrations

بھونگ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، وکرم دیپال سے) گینش مندر بھونگ شریف میں اقلیتی ڈے کے حوالے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندو کونسل کے چیئرمین و ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم شہزاد،ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز،اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف،بھیا رام انجم،بابر زمان،خواجہ ادریس،علامہ عبدالروف ربانی،گوپال رام اور دیگر نے شرکت کی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی سے کیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی جانب سے 11 اگست کو ہر سال اقلیتی ڈے منایا جاتا ہے اس بار سانحہ بھونگ مندر کی وجہ سے بھونگ کی ہندو برادری کے ساتھ اقلیتی ڈے منا رہے ہیں تاکہ احساس کمتری ختم ہوجائے

یہ بھی پڑھیں: بیلچہ اور گینتی بھکاری نہیں،محنتی کے اوزار ہیں

مزید برآں ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ اسلام صبر اور رواداری کا درس دیتا ہے اسلام میں کہیں بھی جبر اور ظلم کا درس نہیں ہے جن لوگوں نے ایسا گھناونا حرکت کیا ہے انکا دین اسلام سے  کوئی تعلق نہیں ہو سکتا اس بزدلانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاکستان ہم سب کا ہے اس ملک میں ہم سب نے ایک دوسرے کا سانجھی ہو کر رہنا ہے ملک پاکستان اور بھونگ شریف میں ہندو برادری اور مسلمان برادری کافی عرصے سے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہے ہیں,ضلعی انتظامیہ اور پاکستانی حکومت کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا اورشر پسند عناصر کو قابو میں رکھ کر ہندو برادری کو تحفظ فراہم کیا پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ جو اس گھناؤنے حرکت میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے اور ناجائز کسی بھی شخص کو ہراساں اور تنگ نہ کیا جائے تاکہ امن و امان اور غریب طبقے کا کاروبار بحال رہے معروف عالم دین مولانا عبدالروف ربانی نے ملکی سالمیت اور بھائی چارے کے فروغ کیلیے دعا بھی مانگی,بعد ازاں مندر کے صحن میں امن کا پودا بھی لگایا گیا۔

گینش مندر کی بحالی اوراقلیتی ڈے کی تقریب کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں : حکومت خلفائے راشدین کے ایام پرعام تعطیل کا اعلان کرے،قاری محمد عبد اللّٰہ فاروقی،مولاناحماداللہ عثمانی ودیگر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent