Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں 'امریکی انخلاء اور افغانستان کے سیاسی مستقبل' پہ مباحثے کا انعقاد

Debate on 'American Withdrawal and Afghanistan's Political Future' at Okara University

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے 'افغانستان سے امریکی انخلاء اور ملک کے سیاسی مستقبل' کے موضوع پہ ایک مباحثے کا انعقاد کیا جس میں طلباء کے تین گروپس نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی سیاسی اور اقتصادی صورت حال کے مختلف پہلووں پہ سیر حاصل بحث کی۔ اس مباحثے کی میزبانی احمر زاہد نے کی جبکہ ڈاکٹر محمد واجد، ڈاکٹر زاہد بلال، عثمان شمیم اور فائق بٹ نے ججز کے فرائض سرانجام دیے۔

مباحثے کے آغاز میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ فاخرہ شاہد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کروانے کا مقصد طلباء میں مثبت بحث و مباحثے کی صلاحیتیں اجاگر کرنا اور ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے ایک پروگرام بھی منعقد کیے جائیں کہ تاکہ طلباء میں پیشہ وارانہ قابلیت پیدا ہو اور وہ اپنے آپ کو مقابلے کے امتحانات کےلیے بھی تیار کرسکیں۔

مباحثے میں حصہ لینے طلباء نے اس بات پہ دلائل پیش کیے کہ کس طرح افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد ملک کا تبدیل ہونے والا سیاسی پس منظر مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی اور معاشی صورت حال پہ اثر انداز سکتا ہے ، بالخصوص ان حالات میں جبکہ ہمسایہ ملک چین اس حوالے سے اپنے کردار اور قوت کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کےلیے تیار ہے۔ طلباء نے  طالبان کے گزشتہ اور موجودہ طرز حکومت کا بھی موازنہ کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ موجودہ دور میں طالبان بیشتر معاملات میں نرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ چیز ان کو اپنی حکومت مستحکم کرنے میں مدد دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹھاٸیس پولیس افسران اور کانسٹیبلوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج 

ججزکے فیصلے کے مطابق انضمام معراج اور تحریم مرتضی نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، رفعت اورعاصم لیاقت نے دوسری جبکہ عبدالباسط اورعلی حسن تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے مباحثے کے اختتام پہ طلباء اور ججز میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

اوکاڑہ یونیورسٹی میں  'امریکی انخلاء اور افغانستان کے سیاسی مستقبل' پہ مباحثے کا انعقاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent