Ticker

6/recent/ticker-posts

قبضہ مافیا متحرک،سرکاری زمینوں پر قبضے

Occupy mafia active, occupying government lands

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، سید ساجد شاہ) سرکاری زمینوں پر قبضے کے لیے قبضہ مافیا گروپ متحرک، چک 52 پی میں 5 کنال سرکاری جگہ پر قائم تالاب کے ساڑھے تین کنال صوبائی حکومت کی ملکیت پر تالاب کو ختم کرکےغیر قانونی مکان تعمیر کرکے اظہر اقبال جٹ نے قبضہ کر لیا اہلیان علاقہ کا اس ناجائز قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ڈی سی رحیم یارخان، وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق  چک 52 پی کے رہائشی محمد ریاض، عبدالستار،عابد حسین،عبدالرزاق،محمد اشرف، محمد اسلم، سرفراز، محمد اشرف طفیل، اختر علی اور محمد اشرف عطا و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چک 52 پی میں صوبائی حکومت کی طرف سے 5 کنال اراضی پر جانوروں کے پانی پینے کے لیے ایک تالاب بنایا گیا ہے جس سے پورے چک کے مکینوں کے جانور پانی پیتے چلے آ رہے ہیں عرصہ 6/7 سال قبل اظہر اقبال ولد نذیر احمد قوم جٹ نے تالاب مذکورہ میں آہستہ آہستہ مٹی ڈال کر قبضہ کرنا شروع کردیا اب موقع پر 5 کنال کی بجائے 2 کنال تالاب موجود ہے

یہ بھی پڑھیں : سچی بات

جس میں جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں مذکورہ تالاب میں گندہ پانی بھی چھوڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے جانوروں کا پانی پینا مشکل ہوگیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بابت جب اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری کو درخواست دی گئی تو حلقہ پٹواری رئیس یایسن چاچڑ، گرداور چوہدری عبدالستار کو پابند کیا گیا جنہوں نے موقع پر جاکر دیکھا اور رپورٹ دی کہ وہاں تالاب والی جگہ پر قبضہ کیا گیا ہے اب اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اظہر اقبال جٹ سے رقبہ واگزار نہیں کروایا جا رہا ہم ڈی سی رحیم یارخان، وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پالستان سے اس بااثر قبضہ مافیا اظہر اقبال جٹ کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

قبضہ مافیا متحرک،سرکاری زمینوں پر قبضے

یہ بھی پڑھیں : سب انسپکٹر سے چھوٹے رینک کا افسر ناکہ نہیں لگائے گا، آئی جی پنجاب

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent