Leading journalist's ex-husband forced to stumble for ten years after seizing property
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) مشہور اشاعتی ادارے“ دوشیزہ ڈائجسٹ“ کی روح رواں منزہ سہام مرزا پچھلے دس برسوں سے انصاف کیلئے در بدر ہیں ذرائع کے مطابق خاتون کے سابق شوہر جمیل احمد خان جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے 2019 میں ایم این اے منتخب ہوئے ہیں خاتون اور ان کے اسٹاف کو جھوٹے مقدمات میں الجھانے کے بعد اب پاکستانی عدالتوں پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ منزہ سہام کو عدالتی معاملات سے لاعلم رکھ کر بالا بالا اسلام آباد کورٹ کے ایک حکم کی آڑ میں اُن کی جائیداد اور کاروبار پر قبضے کے لیے تمام سرکاری اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں۔ قبل ازیں وہ خاتون صحافی کی جائیداد اور کاروبار پر ایسے ہی قبضے کی ایک اور کوشش 2012 میں بھی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چائلڈ لیبر کی سنگین صورتحال
جب وہ مجرمانہ پسِ منظر رکھنے والے کچھ لوگوں کے ساتھ شہید ملت روڈپر واقع دوشیزہ ڈائجسٹ کے اشاعتی ادارے پر حملہ آور ہوئے تھے خاتون صحافی منزہ سہام نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف آف پاکستان سے پرزور مطالبہ ہے کہ ایم این اے جمیل احمد خان کو ہراساں کرنے اور عدالتوں میں دروغ گوئی کرنے پر سخت ترین سزا دی جائے تاکہ ایسے فیصلوں سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر ہو اور یہ پیغام بھی ہر عورت تک جائے کہ طاقتور بھی قانون کی گرفت میں آسکتا ہے۔
0 Comments