Interpretation of scorpion sighting
بچھو دیکھنا : کسی سے دشمنی ہوگی رنج و افسردہ ہوگا تکلیف اٹھاٸے گا
بچھو ڈستا دیکھنا : دشمن سے نقصان و تکلیف اٹھاٸے گا
بچھو سے ڈرنا دیکھنا : دشمن سے خوفزدہ ہوگا اور پریشان حال ہوگا
بچھو سے ڈرنا : دشمن سے نقصان ہوگا
بچھو شرمگاہ سے نکلنا : عورت دیکھے کہ بچھو شرمگاہ سے نکلا ہے تو اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا جو اس کا دشمن ہوگا
بچھو شلوار میں دیکھنا : دشمن اس کے خاندان یا کنیز سے فساد کرے گا
بچھو عضو تناسل سے نکلنا : اس کے گھر فرزند پیدا ہوگا جو اسی کا دشمن ہوگا
بچھو کا دوبارہ زندہ ہونا : دیکھے کہ بچھو کو مارنے کے بعد پھر زندہ ہوگیا ہے اور اس کو تکلیف دینا چاہتا ہے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پاٸے گا
بچھو کاٹتے دیکھنا : دشمن سے نقصان اٹھاٸے گا اور پریشانی ہوگی
بچھو کھانا : دیکھے کہ بچھو کو پکا کر یا بھون کر کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھاٸے گا
بچھو کو مارتے دیکھنا : دشمن سے لڑاٸی ہوگی فتح پاٸے گا
بچھو ہاتھ میں دیکھنا : لوگوں کو پیچھے سے برا کہے گا اور لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑوا کر فتنہ ڈالے گا
0 Comments