Offer of bribe to DSP, SHO remittance reached
ملتان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ایس ایچ او کا ڈی ایس پی کو رشوت دینے کا معاملہ ، ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ وسیم اکرم کے خلاف ڈی ایس پی محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ دفعات 161,163 ,165,155 سی کے تحت درج کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : بچھو دیکھنے کی تعبیر
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈی ایس پی دہلی گیٹ محمد عمران نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ نے میرے دفتر میں مجھے خاکی رنگ کا لفافہ پیش کیا ، ڈی ایس پی کے مطابق ایس ایچ او نے مقدمہ نمبر 497/21 میں گرفتار ملزمان محمد عمران اور شہباز کے خلاف کم دفعات لگانے کے عوض ایک خاکی لفافے میں مجھے رقم دینے کی پیش کش کی لفافے میں 5 ہزار کے 14 نوٹ موجود تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او نے ملزمان سے 250000 لاکھ روپے کی رشوت لی اور ڈی ایس پی کو اس میں سے 70000 ہزار روپے بطور رشوت پیش کی ڈی ایس پی کے مطابق ایس اچ او وسیم نے بطور سرکاری ملازم اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے ۔
0 Comments