Meeting of Divisional Headquarters Monitoring and Implementation Committee constituted by Chief Minister Punjab
ڈیرہ غازی خان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے اجلاس کی صدارت کی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، اے ڈی آئی جی رانا جان محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل، چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض، ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص، امجد خان، شعیب احمد، اشفاق الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اسد چانڈیہ، سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض کے علاوہ عمر ریاض،انعم عارف اور دیگر موجود تھے اجلاس میں میونسپل سروسز اور اربن انفراسٹرکچر سمیت متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا اراکین اسمبلی نے ڈیرہ غازی خان میں واسا کے قیام کیلئے سفارشات بھجوانے کا فیصلہ کیا
یہ بھی پڑھیں : عوام کو سرکاری طور پر طے شدہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے
اراکین اسمبلی نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے ضروری مشینری کی خریداری اور افرادی قوت کی بھرتی جلد مکمل کی جائے اجلاس میں کارپوریشن واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کی دکانیں اور غیر منظور عمارتیں سربمہر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے موثر آپریشن کیا جائے میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں واٹر سپلائی کنکشن کو ریگولر کرکے شہریوں کو میٹھا پانی فراہم کیاجائے اہم شاہراہوں اور مقامات پر عمارتی ملبہ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس رہے مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ صفائی اور سیوریج کے عوامی مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں سلاٹر ہاوس میں لائٹس،پانی،روشنی سمیت دیگر بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اورویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں جانور ذبح کئے جائیں اراکین اسمبلی نے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران صفائی اور معاون سہولیات کے بہترین اقدامات کئے گئے بہتر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے
0 Comments