Ticker

6/recent/ticker-posts

عوام کو سرکاری طور پر طے شدہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالد جاوید

Providing food items to the people at officially fixed rates is the top priority of the government Price Control Magistrate Khalid Javed

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) محکمہ (انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میـرز) پنجاب کی ہدایت ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میـرز) اوکاڑہ نے پیٹرول پمپس اور اور دیگر آلات اوزان وپیمائش کی چیکنگ کی گئی رواں سال ناپ تول کی 2240 انسپکشن کی گئیں اور ناپ تول میں کمی کرنے والے 69 افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے چالان معزز عدالت کو بھجوائے گئے اور عدالت کی جانب سے بھاری جرمانہ بھی عائد کروایا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کو سرکاری طور پر طے شدہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے لہذا گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے 12072 دوکانداروں کو چیک کیا گیا اور382 دوکانداروں کو اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 768400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بچہ دیکھنے کی تعبیر

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ناپ تول میں کمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اشیاء خوردونوش کی مقرر نرخوں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی گراں فروشی کرکے عام عوام کا استحصال نہیں کرنے دیا جائےگا۔

عوام کو سرکاری طور پر طے شدہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالد جاوید

یہ بھی پڑھیں : پی پی پی اب پنجاب میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔اقبال اعوان

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent