DPO Capt (retd) Muhammad Ali Zia's visit to Kacha, reviewed the situation of Kacha
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کا کچے کا دورہ پولیس کیمپس پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات، ڈی ایس پی صادق آباد شہنشاہ احمد خان کے ہمراہ علاقہ کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کچہ کے علاقہ کا دورہ کیا اس دوران ڈی ایس پی سرکل صادق آباد شہنشاہ احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کچہ کے علاقہ کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا اس موقع پر وہ کچہ میں قائم پولیس کمپس پرگئے اور وہاں تعینات پولیس نفری سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں، بکتر بند اور اسلحہ کا بھی معائنہ کیا کہا کہ اہلکار اپنے فرائض پیشہ ورانہ مہارت سے ادا کریں اور ہمہ وقت چوکس رہ کر علاقہ کی صورت حال پر کڑی نظر رکھیں
0 Comments