Ticker

6/recent/ticker-posts

پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے کریک ڈاؤن 61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 253 ملزمان، بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد مقدمات درج

Police cracked down on anti-social elements in the district

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، حیدر علی) پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے کریک ڈاؤن 61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 253 ملزمان، بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او کیٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت ضلع بھر میں پولیس جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یکم تا 15 نومبر اپنی کاروائیوں کے دوران  61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 253 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6 چالو بھٹی شراب، 1675 لیٹر شراب، 10 کلو 530 گرام چرس، 15 گرام کرسٹل آئس، 1220 گرام بھنگ، 21 عدد پسٹل 30 بور، 5 عدد پستول 12بور، 03 عدد کلاشن کوف، 01 عدد پسٹل 9ایم ایم، 04 عدد رائفل 44 بور اور 197 راؤند و کار توس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کی ہے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کی خاطر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم خان سے سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات،امن وامان کی صورتحال کی بہتری کو سراہا

پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے کریک ڈاؤن 61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 253 ملزمان، بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد مقدمات درج

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent