Meeting of political and social personalities with DSP City Circle Aslam Khan, appreciated the improvement in law and order situation
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، منیر بلوچ) مختلف مکتبہ فکر کے افراد کی ڈی ایس پی سٹی اسلم خان سے ملاقات کارکردگی پر اظہار اطمینان، تفصیل کے مطابق مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک وفد نے ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں وفد میں جہانگیر گوندل، مون خان، پروفیسر سبزل شاہین اور عظیم بخش مہر شامل تھے انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سٹی پولیس مزید بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
0 Comments