Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بابا فرید شوگرملز کے کرشنگ سیزن کا افتتاح کردیا

Deputy Commissioner Capt (retd) Muhammad Ali Ijaz inaugurated the crushing season of Baba Farid Sugar Mills

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بابا فرید شوگر ملز کے کرشنگ سیزن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بابا فریدشوگر ملز علاقہ میں زراعت پر مبنی صنعتوں میں سب سے نمایاں ہے کرشنگ سیزن کے آغاز سے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور لوگوں کو مقررہ نرخوں پر مقامی چینی دستیاب ہو گی انہوں نے کہا کہ زراعت پر مبنی صنعتیں جہاں زرعی شعبہ میں نمایاں ترقی کا باعث بنتی ہیں وہیں پر علاقہ میں لوگوں کو روزگار کی سہولت دستیاب ہوتی ہے اس موقع پر ممبر بورڈ آف ڈائر یکٹر ز با با فرید شوگر ملز منظور ہمایوں ،سنیئر جنرل مینجر بابا فرید شوگر ملز جاوید اقبال کاہلوں ،جنرل مینجر کین رانا محمد اصغر ،جنرل مینجر فنانس ممتاز حسین کھوسہ ڈپٹی جنرل مینجر چوہدری محمد یعقوب اور علی فراز بلوچ نے با با فرید شوگر ملز کی چینی بنانے کی استعداد،علاقہ میں گنے کے زیر کاشت رقبہ کو بڑھانے کے لئے بیج اور کیمیائی کھادوں کی فراہمی کے لئے اقدامات سمیت اوکاڑہ کے لوگوں کو ملازمت کے مواقع اور ضلع بھر میں شوگرسیس کے ذریعے بنائی جانے والی سٹرکوں میں بابا فرید شوگر ملز کی خدمات سے متعلق بتایا

یہ بھی پڑھیں: خواب میں بکرا دیکھنے کی تعبیر

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بتا یا کہ صنعتی ترقی علاقہ میں معاشی بہتری میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے بابا فرید شوگر ملز مستقبل قریب میں ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی یہاں پر بننے والی چینی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کو یقینی بنانے میں فیصلہ کن حصہ ڈالے گی بعد ازاں انہوں نے شوگر ملز کے وے برج کا بھی معائنہ کیا اور کرشنگ سیزن کے لئے کئے گئے انتظامات اور کسانوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے شوگر ملز کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں ۔

Deputy Commissioner Capt (retd) Muhammad Ali Ijaz inaugurated the crushing season of Baba Farid Sugar Mills

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے ساحلی علاقے صفحہ ہستی سے مٹنے کا خطرہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent