Mian Ghous Mohammad, Jam MD Ganga are preparing contempt of court writ against those who obstructed the transport of sugarcane
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر این اے176،ترقی پسند زمیندار میاں غوث محمد، سردار اختر خان چانڈیہ،کسان اتحاد یوتھ ونگ کے رہنما جام محمد راشد مجنوں گانگا نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب کی شوگر ملز مقابلے میں بے شک 248 روپے کی بجائے 300 روپے من گنا خریدیں لیکن جب تک پنجاب حکومت سرکاری طور پر گنے کی سپورٹ پرائس بڑھا کر سندھ کے برابر 250 روپے من کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کرتی ہماری جدوجہد جاری رہے گی انصاف اور اپنے حق کے لیےسپریم کورٹ آف پاکستان کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا
یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر میں نوکریاں
مافیاز کے استحصالی ہتھکنڈوں اور انتظامیہ کی طرفداری کے پیش نظر ہم کسی کے وقتی جھانسے میں آکر قانونی جدوجہد سے غافل نہیں ہو سکتے.دوسری بات اگر ضلع رحیم یارخان کی انتظامیہ گنے کی نقل و حرکت کو غیر قانونی طور روکنے سے باز نہ آئی، بارڈر پر یا راستے میں گنا لوڈ کرکے سندھ جانے والی ٹرانسپورٹ کےلیے رکاوٹیں پیدا کیں تو ہم کسان رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف بھی توہین عدالت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے.جام ہاؤس گانگا نگر آمد پر جام ایم ڈی گانگا اور جام راشد مجنوں گانگا نے جرات مندی سے کسان حقوق جدوجہد کرنے پر میاں غوث محمد کو مالا پہنا کر ان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا
0 Comments