Police refuse to arrest Baba's killers, orphans protest against police
رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) خان پور کے علاقہ بستی جام اللہ وسایا میں 33 سالہ مقتول بشیر احمد کے ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گدھے کے گلے میں مقامی پولیس کا بینر لٹکا کر گلیوں میں چکر لگوایا ذرائع کےمطابق احتجاج کرنے والے افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سٹی پولیس کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ 15 ستمبر کو آئل مین بشیر احمد کو ملزم سعید نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا اس واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی موجود ہے جس میں ملزم کو قتل کرتے اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے
یہ بھی پڑھیں : گنے کی نقل و حمل میں رکاوٹیں ڈالنےوالوں کے خلاف توہین عدالت رٹ کی تیاری کررہے ہیں،میاں غوث محمد،جام ایم ڈی گانگا
ورثاء نے الزام عائد کیا کہ تھانہ سٹی پولیس تحصیل خانپور نے مقدمہ نمبر 858/21 تو درج کیا مگر پہلے روز سے ہی ملزمان کو ریلیف دیاںجا رہا ہے 3 نامزد ملزمان میں سے صرف ایک ملزم گرفتار ہے باقی تاحال آزاد ہیں مقامی پولیس سے انصاف کی توقع نہیں رہی کسی ایماندار افسر کو انکوائری سپرد کی جائے احتجاجی افراد نے بتایا کہ مقتول اپنے گھر کا واحد کفیل تھا، پسماندگان میں 5 معصوم بیٹیاں اور ایک بیوہ ہے بیٹا کوئی نہیں جبکہ معصوم یتیم بچیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ظالموں نے ہمارے بابا کا ناحق قتل کر کے ہمیں بے سہارا کر دیا ہے انصاف فراہم کیا جائے۔
0 Comments