Ticker

6/recent/ticker-posts

پروفیسر مہتاب کریم کی اوکاڑہ یونیورسٹی سیمینار میں طلباء کے جغرافیائی عوامل پہ بحث

Prof. Mehtab Karim discusses geographical factors of students in Okara University Seminar

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) اوکاڑہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں امریکہ کی جارج میسن یونیورسٹی کے ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر مہتاب سید کریم نے پاکستانی طلباء کے جغرافیائی اور ثقافتی تنوع پہ ایک خصوصی لیکچر دیا اس سیمینار کا اہتمام شعبہ کیمسٹری کے سربراہ، ڈاکٹر غلام مصطفی کی جانب سے کیا گیا

یہ بھی پڑھیں : بابا کے قاتلوں کو پولیس گرفتار کرنے سے انکاری،یتیم بچیوں کا پولیس کے خلاف احتجاج

اس موقع پہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طلباء کے داخلوں کی شرح بڑھانے اور ان کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لیے مختلف جغرافیائی اور ثقافتی عوامل کو مدنظر رکھنا بے حد ضروری ہے۔

 ڈاکٹر کریم نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طلباء کے داخلوں کی شرح کا دوسرے ممالک کے ساتھ موازنہ کیا اور اس شرح کو بڑھانے کےلیے اہم تجاویز پیش کیں۔ ڈاکٹر مصطفی نے اپنے اختتامی نوٹ میں بین الاقوامی تجربات اور سائنسی تحقیقات کے نتائج اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ کے سامنے پیش کرنے پہ پروفیسر کریم کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر کریم کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات یونیورسٹی میں مستقبل کی ایڈمیشن پالیسی مرتب کرنے کےلیے بہت مفید ثابت ہوں گی۔

پروفیسر مہتاب کریم کی اوکاڑہ یونیورسٹی سیمینار میں طلباء کے جغرافیائی عوامل پہ بحث

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent