Ticker

6/recent/ticker-posts

گلوکار استاد اشرف علی خان کی وفات سے سرائیکی وسیب ایک بڑے فنکار سے محروم ہوگیا، راحت ملتانیکر

With the death of singer Ustad Ashraf Ali Khan, Seraiki Waseeb lost a great artist, Rahat Multanikar

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) کلاسیکی موسیقی اور کافی گائیگی کے استاد سنگر اشرف علی خان کی وفات سے وطن عزیز بلخصوص سرائیکی وسیب ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گیا ہے استاد اشرف علی خان کی ریڈیو پاکستان ملتان میں موسیقی و گائیگی اور فن و ثقافت کے حوالے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار نامور گلوکارہ راحت ملتانیکر نے کالم نگار و گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راحت ملتانیکر نے مزید کہا کہ استاد اشرف علی خان اچھے استاد، با اخلاق اور ملنسار انسان تھے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ کہروڑ پکا کی دھرتی کے اس فنکار نے زندگی بھر فن کی خدمت کی ہے ریڈیو پاکستان اور وفاقی و صوبائی حکومت کو کافی گائیگی کے اس مایہ ناز فنکار اشرف علی خان کے پسماندگان کی مناسب مالی امداد کرکے انہیں ضرور کچھ سہارا دینا چاہئیے

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ پولیس کے پر ایف آئی آر کروا سکتے ہیں؟

دریں اثناء ضلع رحیم یارخان کے گلوکاروں اجمل ساجد، احمد رضا مون سخاوت، خانزادہ سجاد بلوچ، میرزادہ رفیق ساحل، اخلاق احمد،استاد ایوب بلوچ، صابر لبانہ، آصف دھریجہ نے استاد اشرف علی خان کی وفات پر اظہار غم کرتے ہوئے کہا کہ موت بے شک ایک حقیقت ہے مگر جانے والوں کا غم انسان کو نڈھال ضرور کر دیتا ہے استاد اشرف علی خان کی گراں قدر فنی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی حکومتی اور عوامی سطح پر غریب اور مستحق فنکاروں کے لواحقین کی مدد کے لیے ہم سب کو مل کر کوئی مستقل ڈھانچہ ادارے اور تنظیم کی شکل میں ضرور قائم کرنا چاہئے اس سلسلے میں صاحب ثروت فنکاروں کو آگے آنا چاہیئے

گلوکار استاد اشرف علی خان کی وفات سے سرائیکی وسیب ایک بڑے فنکار سے محروم ہوگیا، راحت ملتانیکر

یہ بھی پڑھیں : سول جج پر خاتون نے زنا بالجبر کا مقدمہ درج کروا دیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent