Ticker

6/recent/ticker-posts

نونہالوں کی جبری ویکسینیشن

Forced vaccination of infants

تحریر،فاطمہ قمر
آج ہمیں سرکاری تعلیمی ادارے کی استاد نے انتہائی تشویشناک لہجے میں کال کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں بارہ سال تک کے بچوں کو جبری کرونا کی ویکسینیشن لگارہی ہے جب کہ ہمارے پاس والدین کی درخواست ہے کہ ہمارے بچوں کو یہ ویکسین نہ لگوائی جائے اگر حکومت جبراََ بچوں کو ویکسین لگواتی ہے تو ہم اپنے بچوں کو سکول سے ہٹا کر محنت مزدوری پر لگادیں گے پھر وہ انتہائی غم ناک رندھی ہوئی آواز میں کہنے لگیں کہ سرکاری ویکسینیشن کی ٹیموں نے تعلیمی افسران کا اجازت نامہ دکھا کر بچوں کو زبردستی ویکسینیشن لگوا کر چلے گئے۔ اب یہ استاد اپنے بچوں کی صحت اور بچوں کی تعلیم کو خیر باد کہنے کے ڈر سے انتہائی فکر میں مبتلا ہیں سرکاری تعلیمی اداروں کے بچے یکساں نصاب کی آڑ میں انگریزی ذریعہ تعلیم کی وجہ سے آدھے سے زیادہ بچے سکول چھوڑ چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں : مطلبی رشتے، قرآن سے دوری اور ہماری ذلت

پاکستان کی اسی سے نوے فیصد آبادی  گاؤں میں رہتی ہے جہاں وہ اردو پنجابی سرائیکی سندھی بلوچی پشتو وغیرہ میں کھل ڈل کر بات کرتے ہیں اب یکساں نصاب کی آڑ میں انگریزی مسلط کرکے بچوں کو تعلیم سے پہلے ہی بھگا دیا گیا ہے پرائمری سطح کے بچوں کے انگریزی میں سائنس ریاضی کے مضامین کو پڑھانا ناممکن ہے نہ استاد بچوں کو سمجھا سکتے ہیں اور نہ ہی ںچے اس غیر ملکی زبان کی تفہیم کرسکتے ہیں اس پر مستزاد یہ کہ بارہ سال تک کے بچوں کو جبری ٹیکا  ٹھوک کر پاکستانی بچوں پر علم کے دروازے مکمل طور پر بند کئے جارہے ہیں اس وقت لاہور میں بالخصوص ڈینگی کی صورت حال انتہائی نازک اور گھمبیر ہے گھر گھر میں ڈینگی کے مریض موجود ہیں روز بروز ان کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے حکومت ڈینگی پر تو قابو پا نہیں سکی نہ ہی ڈینگی کنٹرول کرنا اس کی ترجیحات میں شامل ہے اس کی ترجیحات صرف اور صرف پاکستان سے تعلیم کو ختم کرنا ہے پہلے یکساں جبری نصاب مسلط کیا گیا شاید بچے انگریزی ذریعہ تعلیم سے متنفر ہوکر تعلیم کو خیر باد کہہ دیں اور اب سکولوں میں جبری ویکسین کی ٹیمیں بھیج کر  تعلیمی اداروں کو بچوں سے خالی کروایا جارہا ہے جو حکومت اپنے شہریوں کو صاف پانی دو وقت کی روٹی ایک پینا ڈول کی گولی مفت فراہم نہیں کرسکتی وہ دو ہزار کی یکساں نصاب کی کتب اور چھ  ہزار کی ویکسینیشن مفت لگوا رہی ہے اپنے  ملک کے نونہالوں کی بیماری و موت کی وہ کتنے ڈالر و پونڈ وصول کر رہی ہے یہ آئندہ آنے والا وقت بتائے گا
نونہالوں کی جبری ویکسینیشن


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent