Ticker

6/recent/ticker-posts

الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیراہتمام یوم اقبال کی خصوصی تقریب،ضلع بھرسے سماجی،کاروباری، تعلیمی، صحافتی، رفاعی، شخصیات کی شرکت

Special Iqbal Day celebrations under the auspices of Al-Khidmat Welfare Council Renala Khurd, participation of social, business, educational, journalistic, welfare, personalities from all over the district

اوکاژہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام یوم اقبال کی خصوصی تقریب ڈی پی ایس احسان ہال میں منعقد ھوئی جسمیں ضلع بھر سے سماجی ، کاروباری ، تعلیمی ، صحافتی ، رفاعی ، شخصیات کے علاؤہ استاتذہ ،طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔  احسان ھال ڈی پی ایس  میں منعقدہ  خصوصی تقریب میں شرکاء نے ، شاعر مشرق ، شاعر انسانیت ‘ ایک عظیم فلاسفر ، اور پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ محمد اقبال کو خراجِ تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیں : نونہالوں کی جبری ویکسینیشن

 تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر حسن رضا اقبالی ، انجینر محمد اعظم بھٹی ، سلمان احمد قریشی ، سید ندیم جعفری پروفیسر امین انجم ، غلام مصطفیٰ مغل ، ،مشتاق احمد بھٹی۔پروفیسر شفیق نئیر ، چوہدری عمران خوشی ۔عدنان چوہدری حسین لکی ،سجاد حیدر بھٹی ۔میڈم شمع نور، میڈم کرن شہزادی ، میڈم فاطمہ۔میڈم ماریہ، میڈم صبا بتول ، میڈم عالیہ منیر ، میڈم سعدیہ خالد ، ارم مجیب ، عابدہ پروین ، ۔میڈم رابعہ بصری ، عبدالمالک حافظ  محسن شان۔ ذریاب ندیم ، نوید زمان بھٹہ ، سفیان و دیگر احباب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مضمون نویسی ، کلام اقبال ، تقریری مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لے کر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا بعد ازاں طلباء و طالبات ، استاتذہ ، کھلاڑیوں ، ریسکیو رضا کاروں ، میں ایوارڈز ، شلیڈز ، کپس تقسیم کئےگئے۔

الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیراہتمام یوم اقبال کی خصوصی تقریب،ضلع بھرسے سماجی،کاروباری، تعلیمی، صحافتی، رفاعی، شخصیات کی شرکت

یہ بھی پڑھیں : قومی اداروں کی عزت و وقار قانون کی بالادستی سے ہی ممکن ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent