The meaning of seeing a goat in a dream
بکری اٹھانا : دیکھے کہ بکری گردن پر اٹھا رکھی ہے تو دلیل ہے کہ کسی محنت و مشقت کی ذمہ داری لے گا
بکری بولتے دیکھنا : دیکھے کہ بکری بول رہی ہے تو دلیل ہے کہ کسی بزرگ سے اس کو فائدہ پہنچے گا اگر بکری کے بچے کی آواز سنے تو شادی اور خوشی کی دلیل ہے
بکری پانا یا خریدنا : عورت ملے گی یا دولت ہاتھ آئے گی فراخی رزق کی دلیل ہے
بکری پر بیٹھنا : اگر دیکھے کہ وہ اس کا فرمانبردار ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر غالب آئے گا
بکری دیکھنا : مالدار عورت ملنے کا باعث ہے خوشحال ہوگا
بکری کا بچہ دیکھنا : خواب میں بکری کا بچہ دیکھنا چاہے وہ مادہ ہو دلیل ہے کہ بیٹا پیدا ہوگا
بکری کا بچہ مارنا : اس کا فرزند فوت ہوگا
بکری کا جگر دیکھنا : مال و نعمت ملے گی فرزند پیدا ہوگا
بکری کا چمڑا دیکھنا : ترقی و دولت اور رزق زیادہ ہوگا گائے کا چمڑا دیکھنا بھی باعث نعمت ہے
بکری کا دودھ دھونا یا پینا : دیندار ہوگا والدین کا خادم ہوگا بزرگی و عزت حاصل کرے گا دولتمندوں میں شمار ہوگا
بکری کا سر کھانا : دیکھے کہ بکری کی سری کھائی ہے تو دلیل ہے کہ عمر دراز ہوگی مال حلال پائے گا
بکری کا گردہ دیکھنا : اسی سال دشمن میں مال و نعمت حاصل کرے گا
بکری کا گوشت کھانا : مال و دولت اور نعمت پائے گا خوشی نصیب ہوگی
بکری کے بچے کا گوشت کھانا : بکری کے بچے کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ تو دلیل کہ اس کو اولاد کی طرف سے دکھ ملے گا
بکری کے سر اور پاوں توڑنا : اگر دیکھے کہ بکری کا سر اور پاوں توڑے ہیں تو دلیل ہے کہ دشمن پر حاوی ہوگا اور اگر دیکھے کہ بکرے کا سر اور پاوں قوی ہیں اور دراز ہیں تو دلیل ہے کہ وہ قوی اور توانا ہوگا
بکری مینگنیاں دیکھنا : بکری کی مینگنیاں شریف آدمی سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے
بکری مردہ دیکھنا : دولت میں کمی واقع ہوگی اور رنج و مصیبت پیش آئے گی
0 Comments