Ticker

6/recent/ticker-posts

لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کےلیے کوشاں ہیں،صوبائی وزیرلائیوسٹاک حسنین بہادردریشک

Efforts are being made to remove obstacles in the development of livestock sector: Livestock Minister Hasnain Bahadur Dareshk

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن،جاویس راہی) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہاہے کہ لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب لائیو سٹاک سیکٹر زراعت اور دیگر شعبوں میں ترقی کر رہا ہے ہماری حکومت سرکاری اثاثوں کی اسی طرح حفاظت کر رہی ہے جیسے ہم اپنے اثاثوں کی حفاظت کرتے ہیں اگر کوئی ترقی و خوشحالی میرٹ اور شفافیت سے ہٹنے کی کوشش کرے گا تو اس کا محاسبہ کیا جائے گا لائیو سٹاک سیکٹر میں مشینری کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے یہ شعبہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا جس کا مداوا کرتے ہوئے پنجاب حکومت لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابستہ کاشتکاروں کو چارہ کاٹنے کی مشینیں سبسڈی پر دے رہی ہے ہماری حکومت جانوروں کی بہتر نسل کشی کے لئے امپورٹڈ سیمن قیمت خرید پر مویشی پال حضرات کو فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر نگر لائیو سٹا ک اینڈ ریسرچ انسٹیٹیو ٹ میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں تین روزہ میلہ مویشیاں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں صوبائی وزیر جنگلی حیات ،ماہی پروری و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری، وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک فیصل حیات جبوآنہ ،سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈو یلپمنٹ نوید حیدر شیرازی، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر اظہر محمود ،ڈائر یکٹر جنرل پروڈکشن سید ندیم بدر ،ڈی جی پی اینڈ آر ساوَتھ ڈاکٹر منصور احمد ملک ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،ساہیوال کیٹل بریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں آفتاب وٹو ،وزیر علی پنجاب کے کوارڈینیٹر و پی ٹی آئی رہنما اشرف خان سوہنا،صدر پی ٹی آئی اوکاڑہ چوہدری طارق ارشاد ،جنرل سیکر ٹری پی ٹی آئی و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : چراغ بُجھتے جارہے ہیں سلسلہ وار

اس موقع پر فیصل حیات جبو آنہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ ڈائر یکٹر پروڈکشن پنجاب سید ندیم بدر اور ڈائر یکٹر بہادر نگر ڈاکٹر مقصود احمد اور زرعی شعبہ کے افسران ڈاکٹر رشید احمد اور محمد امین شاکر نے بالترتیب لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات اور چارہ جات کی بہتر پیداوار سے متعلق بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو یہ کریڈٹ جاتا ہے ہے کہ انہوں نے پنجاب کے ہر شعبہ کی ترقی کے لئے ذاتی دلچسپی لی اور خصوصاََ لائیو سٹاک سیکٹر کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے اقدامات کئے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کاشتکاری ،زراعت اور لائیو سٹاک کے حوالہ سے پنجاب بھر میں نمایاں ہیں یہاں سے کاشتکاروں کو رہنمائی ملتی ہے ماضی میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی خوبصورت روایت کو ختم کیا گیا اور خوبصورت ٹیٹو شو بھی ختم ہو گیا دیہات میں بھی میلے ختم ہوئے موجودہ حکومت نے ضلع اور ڈویژن کی سطح پر میلہ مویشیاں کی روایت کو دوبارہ سے شروع کیا انشاء اللہ مستقبل میں منظم انداز میں میلہ مویشیاں کی روایت اور دودھیل جانور کے مقابلے کروائے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہترین زرخیرز زمین ،میٹھے پانی اور مال مویشی کی نعمت دی ہے مال مویشی پالنے والا کسان ہ میں بہت عزیز ہے اگر اس مویشی پال کاشتکار کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے تو اس میں محکمہ لائیو سٹاک کی کاوشیں شامل ہیں اور اگر جانورں کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور کاشتکاروں کے معاشی حالات بہتر نہیں ہیں تو ہماری کاوشوں میں کہیں کمی رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک ، صوبائی وزیر جنگلی حیات ،ماہی پروری و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری ،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،ریجنل پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود ،پی ٹی آئی رہنما مہر جاوید ،طارق ارشاد ،چوہدری سلیم صادق نے ضلع کونسل کے لان میں پودے لگائے اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی۔

Efforts are being made to remove obstacles in the development of livestock sector: Livestock Minister Hasnain Bahadur Dareshk

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent