The interpretation of seeing a son in a dream?
بیٹا پیدا ہونا : بیوی امید سے ہے اور خواب میں بیٹا پیدا ہوا ہے تو لڑکی پیدا ہوگی اور اگر بیوی امید سے نہیں ہے تو وہ چیز ملے گی جس کی امید نہیں ہوگی
بیٹا چوری ہونا : دیکھے کہ اس کا لڑکا کوئی لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب بیمار ہوگا
بیٹا دیکھنا : کسی نے دیکھا کہ اس کے اکٹھی بہت ساری اولاد پیدا ہوئی ہے تو یہ غم پہنچنے کی دلیل ہے
بیٹے کا مرنا : خواب میں بیٹے کا مرجانا دشمن سے نجات پانے کی دلیل ہے
بیٹے اپنے کو ذبح کرتے دیکھنا : اگر اسلام کے لیے ذبح کرے تو سعادت دارین حاصل ہوگا نیک اور بزرگ ہوگا حج کرے گا رحمت الہی نازل ہوگی نعمت بے اندازہ پائے گا
بیٹے کو قتل کرنا : خواب میں بیٹے کو قتل کرنا بیداری میں رزق ملنے کی دلیل ہے
0 Comments