Ticker

6/recent/ticker-posts

تعلیم و تربیت کے ذریعےراستے آسان اور منزلیں قریب ہوجاتیں ہیں،سی ای اوپنجاب ایگزمینیشن کمیشن چودھری طارق اقبال

Through education and training, paths become easier and destinations become closer, says CEO Punjab Examination Commission Chaudhry Tariq Iqbal

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن، محمد خرم لغاری) چیف ایگزیٹو آفیسر پنجاب ایگزمینیشن کمیشن چودھری طارق اقبال، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، پروفیسر خُبیب احمد نے اپنے دورہِ رحیم یارخان کے دوران فارمانائٹ فرینڈز پاکستان کے مرکزی رکن، گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا، پرنسپل تعمیر ملت سکول عبدالماجد خان لغاری، پاکستان کسان اتحاد یوتھ کے ضلعی رہنما جام محمد راشد مجنوں گانگا، جام عون محمد گانگا سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علم و آگاہی اور تعلیم و تربیت ایک ایسی روشنی ہے جس کے ذریعے انسان کےلیے راستے آسان اور منزلیں قریب ہو جاتیں ہیں ہمیں انٹرنیشنل زبان انگریزی، رابطے کی زبان اردو کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی تمام قومی زبانوں کو بھی اہمیت دینی پڑے گی مادری زبان میں سیکھنا اور سمجھنا دوسری کسی زبان کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے ہمارا تعلق اپر پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے ہم سرائیکی بول نہیں سکتے لیکن سمجھ لیتے ہیں یقینا سرائیکی پاکستان کی میٹھی زبان ہے ہمارے بہت سارے دوست سرائیکی علاقے سے تعلق رکھنے والے اور سرائیکی سپیکنگ ہیں ایف سی کالج لاہور کی سنہری یادیں ہماری زندگی کا یادگار اور قیمتی اثاثہ ہیں قبل ازیں جام ایم ڈی گانگا اور عبدالماجد خان لغاری نے لاہور سے آنے والے اپنے دیرینہ دوستوں و معزز مہمانوں کو روایتی سرائیکی اجرکیں پہنا کر انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر چودھری طارق اقبال نے کہا سرائیکی اجرک محبتوں کا رنگ اور چاہت کی علامت ہے مہمانوں نے عالمی ایوارڈ یافتہ مسجد بھونگ شریف کی زیارت بھی کی اس دوران انہوں نے کہا کہ واقعی بھونگ مسجد فنِ تعمیر کا ایک شاہکار ہے عبدالماجد خان لغاری نے کہا کہ یہ عشق و محبت کا معاملہ ہے یہی مسجد بھونگ کی پہچان اور شناخت ہے جس نے یہاں رئیس صاحبان کے سماجی و مذہبی مقام کو بھی نمایاں کر دیا ہے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ فارمانائٹ دوستوں کو مل کر نہ صرف 1988 کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں بلکہ طویل عرصہ بعد دوستوں سے ملاقات سے ایک ایسا ذہنی و قلبی سکون میسر آیا ہے جسے لفظوں میں مکمل بیان کرنا مشکل ہے اپنے دورہِ رحیم یارخان سے واپسی کے وقت چودھری طارق اقبال نے کہا کہ گانگا بھائی ہم آپ کے سرائیکی صوبہ اور کسان تحریک کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں ہمیں باہمی احترام کے جذبے کو فروغ دینا ہے ایک دوسرے کی زبان، ثقافت شناخت اور حقوق کا خیال کرنا ہے یہ پیارا دیس پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بیٹا دیکھنے کی تعبیر

Through education and training, paths become easier and destinations become closer, says CEO Punjab Examination Commission Chaudhry Tariq Iqbal

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent