Toxic gas leaks kill two young brothers
لاہور(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) پائپ فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے دو محنت کش نوجوان بھائی جاں بحق لاشیں گھر پہنچنے پر کرام مچ گیا دونوں بھائی لاہور میں نجی پائپ لائن فیکٹری میں ملازم تھے میڈیکل رپورٹ کے مطابق دونوں زہریلی گیس دونوں نوجوانوں کی موت کی وجہ بنی
صادق آباد کے علاقے حبیب کالونی کے رہائشی دو محنت کش لڑکے زہریلی گیس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ذرائع کے مطابق زین بوٹا اور شان بوٹا لاہور میں گندہ نالہ 25 نمبر سٹاپ پر پلاسٹک پائپ بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے ورثاء کے مطابق پائپ بنانے میں استعمال ہونے والے زہریلے کیمیکل کی گیس سے زین اور شان سمیت 5 مزدور لڑکوں کی حالت غیر ہوگئی تھی جنہیں فیکٹری انتظامیہ نے لاوارث چھوڑ دیا مگر ساتھی مزدور اپنے بے ہوش ہونے والے ساتھیوں کو میو ہسپتال لاہور لے گئے جہاں صادق آباد کے شان بوٹا کی موت واقع ہوگئی جبکہ زین بوٹا کی حالت تشویشناک تھی۔اطلاع ملنے پر ورثاء ڈیڈ باڈی اور بے ہوش ہونے والے محنت کش زین کو آبائی علاقے حبیب کالونی صادق آباد لے آئے۔زین کو تشویشناک حالت میں شیخ زاید ہسپتال رحیم یارخان آئی سی یو منتقل کردیا جہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دو دن بعد زین بوٹا بھی دم توڑ گیا۔
0 Comments