Okara: 7-day Urs celebrations of renowned Sufi saint Hazrat Dawood Bandgi Kirmani started, Provincial Minister for Local Government Mian Mahmood Al-Rasheed visited the shrine
اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی)معروف صوفی بزرگ حضرت داؤد بندگی کرمانی کے 7 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی حضرت داؤد بندگی کرمانی کے مزار پر حاضری دی صوبائی وزیر نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا
یہ بھی پڑھیں : خواب میں روٹی والا بیلنا دیکھنے کی تعبیر
تمام کرپٹ ٹولہ ایسی شخصیت کے خلاف اکٹھے ہوئے جس پر کرپشن کا الزام نہیں پاکستان کی بقاء کی واحد امید عمران خان ہے وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی ہی نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کرے گی ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگی یہ سارے ہارے ہوئے جواری ہیں جن کے کرپشن کی کیسیز اپنے منطقی انجام تک پہنچنے والے ہیں یہ دعوے تو کر رہیں ہیں مگر میرا نہیں خیال ان کے پاس نمبر گیم پوری ہوگی چند دن کی بات ہے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاکہ ان کو این آر او مل جائے وزیر اعظم پاکستان ان کے حوالے سے نرمی دیکھائی مگر مایوس ہو کر انہوں نے یہ پتہ کھیلا ہے۔
0 Comments