Police take immediate action to rescue abducted man Six accused arrested, case registered
رحیم یار خان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی فوری کارروائی مغوی بازیاب چھ ملزمان گرفتار مقدمہ درج، پکار 15 کی اطلاع پر پولیس نے مغوی مہتاب خاور نامی شخص کو بازیاب کروالیا جبکہ موقع سے فرار ہونے والے چھ ملزمان کو بھی ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق مہتاب خاور نامی شخص کو حسیب نامی ملزم نے مبینہ طور پر نے فون کرکے ہوپ نامی اکیڈمی بلایا تھا
واقعہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود وائرلیس پل پر پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے مہتاب خاور نامی مغوی کو زبردستی اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا شور واویلا پر نزدیک موجود افراد نے پکار 15 پر کال کر دی پولیس کو اطلاع ملتے ہی نفری موقع پر پہنچی تو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا
پولیس کی فوری کامیاب کاروائی میں چھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ملزمان نے ذاتی رنجش پر مہتاب کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا کہ پولیس متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کرواکر مزید کاروائی جاری رکھتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے سمیت ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی کسی کو قانون ہاتھ میں لے کر اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں۔
0 Comments