Rahim Yar Khan police arrested the accused for throwing acid on the woman
گرفتار ملزم عرفان
رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز ان لائن، محمد خرم لغاری) تھانہ کوٹ سمابہ کی فوری کاروائی تیزاب گردی کا مبینہ ملزم گرفتار مقدمہ درج، ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار کرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کردی گرفتار ملزم عرفان مضروبہ کا قریبی رشتہ دار ہے واقعہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود شاہ گڑھ روڈ پر پیش آیا ملزم نے مبینہ طور پر مسماۃ (ع) کو زمین کے تنازعہ پر تیزاب گردی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک آرمی کی نوکریاں 2022 اپلائی کریں – 1000+ کمیشنڈ آفیسر کی نوکریاں
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پولیس خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ملزم کے خلاف درج مقدمہ کو حقائق پر یکسو کرتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
0 Comments