Ticker

6/recent/ticker-posts

دنیا نئے کرونا وائرس کے باعث دوبارہ لاک ڈاون کے لیے تیار رہے

The world is ready for another lockdown due to the new Corona virus


لاہور (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں ’جینوم‘ کی ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے این آئی ایچ کی جانب سے اومیکرون کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے کہا گیا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا ویکسینیشن کروائیں ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں دوسری جانب چین میں انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جس سے 4 سال کا بچہ متاثر ہوا ہے غیر ملکی خبر رساں ذرائع

یہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان : تھانہ کوٹسمابہ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی چھ سو کپی شراب برآمد ملزم گرفتار 

ادارے کے مطابق چین نے برڈ فلو کی قسم ایچ 3 این 8 کی انسان میں پائے جانے کی تصدیق کی ہے لیکن صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انسانوں میں بڑے پیمانے پر اس کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے ایچ 3 این 8 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ شمالی امریکا میں پہلی بار آبی پرندوں میں پایا گیا تھا جبکہ یہ گھوڑوں، کتوں اور مہروں کو متاثر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اس سے پہلے انسانوں میں اس کا کیس سامنے نہیں آیا تھا چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وسطی ہینان صوبے میں رہنے والے ایک چار سالہ لڑکے کو اس ماہ کے شروع میں بخار اور دیگر علامات کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا جس میں برڈ فلو کی پایا گیا نیشنل ہیلتھ کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کے خاندان نے گھر میں مرغیاں پالی تھیں اور جنگلی بطخوں کی آبادی والے علاقے میں رہتے تھے کمیشن نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ مردہ یا بیمار پرندوں سے دور رہیں اور بخار یا سانس کی علامات کا فوری علاج کریں جبکہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے اس نئے وائرس کے باعث لاک ڈاون جیسے اقدامات دوبارہ کرنے پڑیں جس کے لیے دنیا نئے لاک ڈاون کے لیے تیار رہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent