Police station Zahir Pir's major operation is serious Record of cases accused during police encounter Arrested while wounded by firing of his comrades.
رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، عائشہ خان سے) پولیس تھانہ ظاہر پیر کی ڈاکوؤں سے مزاحمت خطرناک ملزم زاہد ولد اللہ بچایا زخمی حالت میں گرفتار، ترجمان پولیس کے مطابق ظاہر پیر پولیس نے دوران ناکہ بندی غوث پور پل پر چاچڑاں روڈ کی طرف سے آنے والے مشکوک موٹر سائیکل کو روکا جس پر سوار 3 کس ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اطلاع پاکر ڈی ایس پی سرکل خان پور اور ایچ او اسداللہ مستوئی ایلٹ ٹیم و نفری کےہمراہ فوری موقع پر پہنچے پولیس کے تعاقب اور جوابی فائرنگ کرنے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے نواحی باغ میں جاگھسے فائرنگ کے نتیجہ میں 1 کس ملزم جس نے دریافت پر اپنا نام زاہد بتلایا
ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ،گرفتار ملزم سے پسٹل 9 ایم ایم، موبائل اور ملزمان کے زیر سواری موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گرفتارملزم سابقہ سنگین مقدمات کا ریکارڈی نکلا واقعہ تھا نہ ظاہر پیر کی حدود مو ضع بکھرانی میں پیش آیا پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کر کےفرار ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ڈی ایس پی سرکل خانپور اور ایس ایچ او ظاہر پیر کو ہدایت دی کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری کا تعاقب جاری رکھا جائے۔
0 Comments