رحیم یار خان ریلوے پھاٹک ترنڈہ سوائے خان پر حادثہ، ایک شخص جاں بحق 4 زخمی
رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) ریلوے پھاٹک ترنڈہ سوائے خان پر حادثہ،بے قابو مسافر بس بند ریلوے پھاٹک کو توڑ کر گزر گئی ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر بس نے پھاٹک کھلنے کے انتظار میں کھڑے افراد کو کچل دیا حادثے میں 1 شخص جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی ہوگئے
لاش اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثہ مسافر بس کی مبینہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مسافر بس کو پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا
0 Comments