متاثرین انسانوں اور حیوانات کو خوراک اور ادویات کی اشد ضرورت ہے
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال اور گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے ڈیرہ مانک رکن پور میں پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرائیکی وسیب اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرے صوبائی حکومتوں کے ساتھ وفاقی حکومت، این جی اوز اور مخیر حضرات مصائب اور دُکھ کی اس گھڑی میں آگے آئیں رود کوہیوں کے پانی کو کنٹرول اور ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب مقامات پر ڈیمز بنائے جائیں حکمرانوں کی مسلسل غفلت اور نااہلی کی وجہ سے ہر سال لاکھوں گھرانے جانی و مالی نقصان کا شکار ہوتے ہیں سرائیکی وسیب میں 2016ء میں ڈیزائن کیے گئے چھ ڈیم کے لیے فنڈز ریلیز کرکے کام کاآغاز کیا جائے سیلاب کے شہداء کے لواحقین کی مدد کے ساتھ ساتھ جن کسانوں کے فصلات تباہ ہو چکی ہیں ان کے تمام سرکاری واجبات معاف کیے جائیں اور ان کی مالی مدد بھی کی جائے ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ سیلاب زدگان کے انتہائی دُکھی مناظر دیکھنے کے بعد مجھے اپنی بیماری کی تکلیف اور دُکھ سے زیادہ سیلاب زدگان کا دُکھ ہے میں شوگر کا پرانا مریض ہوں اب ڈاکٹروں نے انجیو گرافی بھی تجویز کی ہے تمام احباب میرے لیے دعا فرمائیں کہ جلد صحت یاب ہو کر پہلے کی طرح کسانوں کی خدمت اور جدوجہد کا حصہ بن سکوں دُکھ اور آزمائشیں عارضی ہوتی ہیں انسان کو گھبرانا نہیں چاہئیے زندگی میں یہ امتحان صبر، حوصلے، احساس اور انسانیت کی پرکھ و پہچان کے لیے آتے ہیں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ سیلاب زدگان علاقوں کے ایم این ایز و ایم پی ایز کے علاوہ تمام ٹکٹ ہولڈر حضرات بھی عوام کی دلجوئی کے لیے آگے آئیں متاثرین انسانوں اور حیوانات کو خوراک اور ادویات کی اشد ضرورت ہے
0 Comments