Ticker

6/recent/ticker-posts

Grandsons killed seventy-six-year-old grandmother for what reason? Terrible incident

پوتوں نے چھہتر سالہ دادی کو کس وجہ سے قتل کیا؟ہولناک واردات

Grandsons killed seventy-six-year-old grandmother for what reason? Terrible incident

چنیوٹ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) چنیوٹ میں زیور ہتھیانے کے لئے دادی کو پوتوں نے قتل کرنے کے بعد بوری میں ڈال کر دریا میں پھینک دیا اور اغوا کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پر درج کروا دی ذرائع کے مطابق یکم اگست کو تھانہ سٹی کے علاقہ ٹھٹھی غربی سے لاپتہ ہونیوالی جنتاں بی بی کے قاتل اس کے پوتے نکلے پوتوں نے 76سالہ دادای کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے دریا میں پھینک دی تھی مقتول جنتاں بی بی نے لاکھوں مالیت کا زیور پہن رکھا تھا پوتوں نے زیور کی لالچ میں سگی دادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ سٹی کے علاقے ٹھٹھی غربی میں ملزم حسن علی اور عادل علی نے 76 سالہ جنتاں بی بی کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور گلا دبا کر قتل کردیا لواحقین کی جانب سے اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا 20 روز کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی بوری بند نعش لےجانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی ملزمان حسن اور عادل سگے بھائی اور مقتولہ کے حقیقی پوتے ہیں لواحقین کی جانب سے چھہتر سالہ جنتاں کی تلاش کے لیے پانچ لاکھ کا انعام بھی رکھا گیا تھا ملزمان نے پولیس کے آگے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ جنتاں بی بی کی نعش کو بوری میں بند کرکے دریائے چناب کے سیلابی پانی میں بہا دیا تھا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پھٹے کپڑے دیکھنے کی تعبیر


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent