Ticker

6/recent/ticker-posts

It is regrettable that an FIR was registered against the flood victims who protested in DG Khan during the visit of Punjab Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi.

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے دورے کے دوران ڈی جی خان میں احتجاج کرنے والے سیلاب زدگان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج افسوسناک ہے

It is regrettable that an FIR was registered against the flood victims who protested in DG Khan during the visit of Punjab Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi.

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، یونین کونسل شاہ پور کے زمیندار الحاج جام محمد امین ویہا، جام بگن لعل ویہا نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سرائیکی وسیب کے سیلاب زدگان کی مدد کرے مصیبت زدہ عوام کو خوراک اور ادویات پہنچائی جائیں بارشوں کے اس سیزن میں انہیں سر چھپانے کے لیے چھت اور سہارا فراہم کیا جائے ہنگامی حالات کے نارمل ہوتے ہی ان کی بحالی کے اقدامات کے لیے ابھی سے پلاننگ کی جائے

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کی ایک اور سخت شرط، پیٹرول کی قیمت ہفتہ وار مقرر کی جائے : ذرائع

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ جن کسانوں کی فصلات سیلاب میں بہہ چکی ہیں اُن کے سرکاری واجبات وغیرہ معاف کیے جائیں رود کوہیوں کے پانی کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لیے مناسب جگہوں پر ڈیمز تعمیر کیے جائیں حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے دورے کے دوران ڈیرہ غازی خان میں احتجاج کرنے والے سیلاب زدگان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج باعث افسوس ہے حکمرانوں کو مصیبت زدہ لوگوں کے غم و غصے کو برداشت کرنا چاہئیے جام محمد امین ویہا نے کہا کہ دریا سندھ میں بھی پانی کا دباؤ بڑ چکا ہے دریائی بیلٹ کے لوگ حکومتی وارننگ کو ہرگز نظر انداز نہ کریں حفظ ماتقدم کے طور لر محفوظ جگہوں پر اپنی قیمتی سامان شفٹ کر لیں قبل ازیں ویہا ہاؤس نبی پور پہنچنے پر کسان رہنما جام ایم ڈی گانگا اور حاجی نذیر کٹپال کا جام بگن لعل نے استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان کسان اتحاد ضلع رحیم یارخان نے ہر موڑ اور محاذ پر کسانوں اور وسیب واسیوں کی آواز بلند کی ہے بارشوں کے بعد گنے کی فصل پر گھوڑا مکھی کا حملہ فصل کے لیے معاشی نقصان کا باعث بن سکتا ہے کسان اپنی فصلوں کو بچانے کے کسان اتحاد کی آگاہی مہم کو تیزی سے آگے پھیلائیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent