رحیم یار خان پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
خان پور (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ خطرناک ریکارڈی ملزم بلال لاڑ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران ملزم کو ٹریس کرکے گاڑی چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا ترجمان پولیس کے مطابق ملزم سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات کا ریکارڈی تھا تھانہ پکالاڑاں پولیس گرفتار ملزم کے انکشاف پر مسروقہ گاڑی برآمد کر کے آرہی تھی واپسی پرموضع قادر پور میں ملزم کوچھڑانے کی خاطر ملزم کےدیگر ساتھیوں کی جان سے مار دینے کی خاطر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ظاہر پیر، پکا لاڑاں اور صدر خانپور مزید نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے پولیس کا بھی حفاظت حق خود اختیاری کی خاطر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم بلال لاڑ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا واقعہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود موضع قادر پور میں پیش آیا ملزم کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ڈی ایس پی سرکل خان پور، سرکل کی بھاری نفری کے ہمراہ فرار ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کی ڈی ایس پی سرکل خانپور اور ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر کو فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھتے ہوئے وقوعہ کی حسب ضابطہ کاروائی کی ہدایت کی
0 Comments