Ticker

6/recent/ticker-posts

Tehreek-e-Insaf announced rallies across the country.

تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا عمران خان ملک کے 17 شہروں میں عظیم الشان جلسوں سے مخاطب ہونگے

اکیس اگست بروز اتوار راولپنڈی میں عمران خان بڑے جلسہ عام سے مخاطب ہونگے

چوبیس اگست بروز بدھ ہری پور میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا،عمران خان خطاب کریں گے

چھبیس اگست بروز جمعہ کراچی میں عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ستائیس اگست ہفتے کے دن سکھر میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا،عمران خان خطاب کریں گے

اٹھائیس اگست کو بروز اتوار عمران خان پشاور میں پاور شو سے مخاطب ہونگے

انتیس اگست پیر کے روز جہلم میں تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہو گا،عمران خان مخاطب ہونگے

اکتیس اگست بروز بدھ عمران خان اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

یکم ستمبر بروز جمعرات سرگودھا میں تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا،عمران خان خطاب کریں گے

دو ستمبر بروز جمعہ عمران خان گجرات میں جلسے سے مخاطب ہونگے

تین ستمبر ہفتے کے دن چئیرمین تحریک انصاف بھاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

چار ستمبر بروز اتوار عمران خان فیصل آباد میں جلسے میں عوام سے مخاطب ہونگے

چھ ستمبر بروز منگل تحریک انصاف مردان میں پاور شو کرے گی،عمران خان عوام سے مخاطب ہونگے

سات ستمبر بروز بدھ عمران خان بہاولنگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

آٹھ ستمبر جمعرات کے دن عمران خان ملتان میں عوامی اجتماع سے مخاطب ہونگے

نو ستمبر بروز جمعہ عمران خان شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

دس ستمبر بروز ہفتہ عمران خان  گجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب  کریں گے

گیارہ ستمبر بروز اتوار عمران خان کوئٹہ میں عوامی جلسے سے مخاطب ہونگے

یہ بھی پڑھیں : گوجرانوالہ:تھانہ واہنڈو کے علاقے مانگٹ کالر میں حقیقی بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent