Ticker

6/recent/ticker-posts

RPO Bahawalpur Munir Ahmed Zia Rao visited, took a detailed briefing on the situation of the district and Kacha including the review of the overall situation of the district.

آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء راؤ کا دورہ، ضلع کی مجموعی صورتحال کا جائزہ سمیت ضلع و کچہ کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ لی

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لاٸن، محمد خرم لغاری سے) آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء راؤ کا دورہ رحیم یارخان ڈی پی او آفس پہنچنے پر ڈی پی او اختر فاروق اور ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد نے خوش آمدید کہا پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آر پی او کی پولیس افسران سے کرائم میٹنگ تفصیل کے مطابق رینجل پولیس آفیسر بہاولپور منیر احمد ضیاء راؤ گزشتہ روز رحیم یارخان پہنچے، ڈی پی او آفس پہنچنے پر ڈی پی او اختر فاروق اور ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد نے خوش آمدید کہا

آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء راؤ کا دورہ، ضلع کی مجموعی صورتحال کا جائزہ سمیت ضلع و کچہ کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ لی

اس موقع پر انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے ڈی پی او اختر فاروق، ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد سے کرائم میٹنگ کی جس میں ریڈر ٹو ڈی پی او انسپکٹر ملک منظور احمد، انچارج سکیورٹی حسین رضا نظامی، انچارج آئی ٹی قمبر حسین نقوی اور پی آر او ٹو ڈی پی او سیف علی وینس بھی میٹنگ میں شریک ہوئے، ڈی پی او اختر فاروق نے آر پی او منیر احمد ضیاء کو ضلع میں امن و امان، کچہ میں پولیس کاروائیوں، نفری کی تعیناتی اور جرائم کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی جبکہ آر پی او منیر احمد ضیاء نےملٹی میڈیا کے ذریعے صورت حال کا جائزہ لیا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تتلی پکڑنے کی تعبیر

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں مختص ہیں اس لیے پولیس افسران تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے مقدمات کی بروقت یکسوئی کرتے ہوئے انصاف اور میرٹ کے تمام تر تقاضے پورے کیے جائیں پولیس کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف موئثر حکمت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھے گی۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent