Ticker

6/recent/ticker-posts

Sadiqabad: Suspects who killed a woman in the name of honor arrested

صادق آباد:غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

صادق آباد ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے ) پولیس نے غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو ٹوکے کے وار کر کے موت کی گھاٹ اتارنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے آلہ قتل بھی برآمد مزید تفتیش جاری تفصیل کے مطابق پولیس نے غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے

صادق آباد:غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

ڈی پی او اختر فاروق نے تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود میں قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ملزمان آصف علی اور عبدالقدیر نے مسماۃ زینب بی بی کو گھر میں داخل ہو کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد اسداللہ مستوئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تنور دیکھنے کی تعبیر

پولیس ٹیم نے انتہائی جانفشانی سے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملزمان کو ٹریس کر کے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرتے ہوئے دوران تفتیش آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ڈی پی او اختر فاروق نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

معاشرے سے اس طرح کے جرائم کے مکمل خاتمہ اور کسی بھی سطح پر راضی نامہ نہ ہونے کے لیے پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جبکہ تمام شواہد کی روشنی میں ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent