Ticker

6/recent/ticker-posts

Violation of encroachments across the city, the silence of the municipal corporation officers is momentous, Sardar Abdul Mujeeb Khan, Sardar Yousif Khan, Malik Noor Elahi Jakhar.

شہر بھر میں تجاوزات کی خلاف ورزی میونسپل کارپوریشن کے افسران کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، سردار عبدالمجیب خان سردار یوسف خان ملک نور الہی جکھڑ

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ریلوے چوک اندرون بازار چوک پٹھانستان اڈا خانپور تھلی چوک پر تجاوزات کی بھر مار ہے دکانداروں نے سڑکوں پر اپنے سٹال لگا رکھے ہیں تجاوزات کی وجہ سے بازار سکڑ کر رہ گئے ہیں میونسپل کارپوریشن کے افسران کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معلوم بن چکا ہے

Violation of encroachments across the city, the silence of the municipal corporation officers is momentous, Sardar Abdul Mujeeb Khan, Sardar Yusuf Khan, Malik Noor Elahi Jakhar.

شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ارباب اختیار خصوصی طورپر تجاوزات کاخاتمہ کرائیں ان خیالات کا اظہار وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے چیئرمین سردار عبدالمجیب خان ویہا ایڈووکیٹ سینئر کونسل ملک نور الہیٰ جھکڑ سردار یوسف خان چانڈیو رئیس شہزاد ورند ایڈووکیٹس کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

یہ بھی پڑھیں : خاتون صحافی صدف نعیم کی شہادت

مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن صفائی ستھرائی تجاوزات اور سیوریج کے مسائل فوری طور پر حل کرے آوارہ کتوں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے آئے روز بچوں کو کتے کے کاٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس کے علاوہ سڑکوں میں گڑھے پڑچکے ہیں اندرون شہر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں ان کی فوری مرمت کرائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن شجر کاری کا خصوصی خیال رکھے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent