آباد پور (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) بااثر زمیندار نے 16 سالہ دوشیزہ کو 9 ماہ تک حبس بے جا میں رکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
نطفہ سے بچی کی پیدائش ورثاء کے علم میں آنے پر بیٹی برآمد کروا کر مقدمہ درج کرایا پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود بااثر زمیندار کو گرفتار کرنے سے گریزاں، متاثرہ دوشیزہ کا سول سوسائٹی رحیم یار خان اور اہلخانہ کے ہمراہ پریس کلب رحیم یار خان کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق چک نمبر 45 پی کے رہائشی مشتاق احمد نے اپنی 16 سالہ بیٹی رخسانہ بی بی اہلخانہ اور سول سوسائٹی رحیم یار خان کے ارکان صنوبر عاشق خالدہ مغل و دیگر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے باہر احتجاج و دھرنا دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وہ بااثر زمیندار محمد رمضان کے پاس کھیتی باڑی کرتا رہا ہے اور اسی تعلق کی بناء پر کچھ عرصہ قبل محمد رمضان نے اسے کہا کہ گھر کام کرنے کے لیے ملازمہ کی ضرورت ہے جس پر اس نے اپنی بیٹی رخسانہ کو گھر کے کاموں کی نوکری پر ان کے گھر چھوڑ دیا اور اس دوران ان کی بیٹی سے ملاقات بھی نہیں ہوئی جب بیٹی سے ملنے کا کہتے تب محمد رمضان ٹال دیتا بعد ازاں معلومات ملنے پر چندروز قبل وہ محمد رمضان کے گھر گئے تو اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کر رکھا تھا جس پر واویلا کیا تو بیٹی برآمد کرکے گھر لے کر آئے جہاں رخسانہ بی بی نے بتایا کہ ملزم رمضان اسے نو ماہ سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اور وہ حاملہ ہے جس سے بیٹی کی پیدائش ہوگئی پولیس تھانہ ظاہر پیر نے بااثر زمیندار محمد رمضان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن تاحال ملزم گرفتار نہ کیا ہے
متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ نے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب چیف جسٹس آف پاکستان آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آر پی او بہاول پور،ڈی پی او رحیم یار خان سے نوٹس لے کر کاروائی کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،بصورت دیگر انصاف فراہم نہ کئے جانے پر متاثرہ لڑکی،بچی اور اہلخانہ سمیت خود کشی کرنے پر مجبور ہونگے۔
0 Comments